BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 September, 2007, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلا کا قتل: عدالتوں کا بائیکاٹ

افتخار جاوید
بار کے صدر افتخار جاوید کہتے ہیں کہ راجہ ریاض اور عتیق قادری کے قتل کے بعد وکلاء برادری خوف و ہراس کا شکار ہے ۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے دو سینئر وکیلوں کے قتل کے خلاف پیر کو وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی جنرل باڈی کا احتجاجی اجلاس منعقد کیا جس میں بار کے سینئر ارکان نے عتیق قادری اور راجہ ریاض کے قتل کی شدید مذمت کی ۔ مقررین نے کہا کہ ان واقعات کے بعد وکلاء میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وکیلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور عتیق قادری اور راجہ ریاض کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اجلاس نے حکومت سے مقتول وکلاء کے ورثاء کو بیس بیس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

راجہ ریاض کو دس ستمبر کو گورنر ہاؤس کے قریب اور عتیق قادری کو چودہ ستمبر کو ان کی رہائشگاہ کے باہر لانڈھی نمبر چار کے علاقے میں گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا گیا تھا اور بعد میں وہ دونوں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئے تھے۔

کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار جاوید قاضی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں سندھ ہائی کورٹ میں بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے اجتماع کے بعد جان بوجھ کر وکلاء کو ایک پارٹی بناکر پیش کیا گیا ہے جوکہ غلط ہے۔’ وکلاء نہ تو کسی پارٹی کی پالیسی کی پیروی کرتے ہیں اور نہ مخالفت اور اس حوالے سے کسی بھی کارنر میں جو غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے‘۔

غلط فہمیاں
 پچھلے دنوں سندھ ہائی کورٹ میں بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے اجتماع کے بعد جان بوجھ کر وکلاء کو ایک پارٹی بناکر پیش کیا گیا ہے جوکہ غلط ہے۔’ وکلاء نہ تو کسی پارٹی کی پالیسی کی پیروی کرتے ہیں اور نہ مخالفت ۔
افتخار جاوید قاضی

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض اور عتیق قادری کے قتل کے بعد وکلاء برادری خوف و ہراس کا شکار ہے اور اسی بناء پر بار نے حکومت سندھ سے وکلاء کو اسلحہ لائسنس دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سیکریٹری داخلہ نے ہر مہینے بیس لائسنس جاری کرنے کا وعدہ کیا اور اب تک پچاس لائسنس جاری بھی کیے جاچکے ہیں لیکن ان کے بقول یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض اور عتیق قادری کے قتل کے بعد وکلاء ہی نہیں بلکہ ججوں کی جانیں بھی غیر محفوظ ہیں جس کے نتیجے میں پورا عدالتی نظام متاثر ہورہا ہے لہذا ان تمام لوگوں کو ملکر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے جو عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نعیم قریشی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بار کی درخواست پر کراچی پولیس نے سٹی کورٹس کی حفاظت کے لیے مزید نفری فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دو وکیلوں کے قتل کے بعد وکلاء برادری میں پیدا ہونے والے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرنے کے لیے یہ اقدام کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض اور عتیق قادری کا قتل سیاسی انتقامی کارروائی ہے حالانکہ کراچی کے وکلاء نے عدلیہ کی آزادی اور چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک میں کبھی سیاسی پارٹیوں کو شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ بارہ مئی اور اس کے بعد وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد بھی ہم نے اپنے طور پر احتجاج کیا اور جلوس نکالے اور کسی سیاسی جماعت کی مدد حاصل نہیں کی‘۔

نعیم قریشی کا کہنا تھا کہ وکلاء ملک کے 98 فیصد عوام میں سے ہیں اور جو لوگ 98 فیصد عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور کراچی اور سندھ میں حکومت کر رہے ہیں، ان کا اخلاقی اور جمہوری فرض بنتا ہے کہ وہ وکلاء کو تحفظ فراہم کریں‘۔

اسی بارے میں
کراچی میں زخمی وکیل چل بسا
16 September, 2007 | پاکستان
کراچی میں زخمی وکیل چل بسا
16 September, 2007 | پاکستان
ایک اور وکیل پر حملہ، احتجاج
14 September, 2007 | پاکستان
ایک اور وکیل پر حملہ، احتجاج
14 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد