’لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد کا کہنا ہے کہ اگر عدالت عالیہ نے واضع دلائل کے باوجود جنرل پرویز مشرف کو صدارت کا انتخاب لڑنے سے نہ روکا تو یہ قوم کو تکلیف دینے کے مترادف ہوگا اور پھر فیصلے سڑکوں پر ہونگے۔ یہ بات اُنہوں نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے استعفوں کے باوجود اگر جنرل مشرف صدر کا انتخاب لڑتے ہیں تو یہ پاکستان کی عوام کو اور نہ ہی بیرونی دنیا کو قبول ہو گا۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ قوم ٹی وی پر سیاستدانوں کا تماشہ دیکھنے کی بجائے سڑکوں پر آئے اور اپنی قیادت کے ساتھ مل کر ملک میں آئین کی بحالی کی تحریک چلائے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اور دوسرے قائدین سڑکوں پر ڈنڈے کھا رہے ہیں اور قوم گھروں میں بند ہو کر رہ گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے اس مظاہرے میں گو کہ جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے قائدین شامل تھے لیکن اس کے باوجود صرف چند سو مظاہرین ہی اس احتجاج میں شریک تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے قائم مقام صدر جاوید ہاشمی کا کہنا کہ اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نہ صرف جنرل مشرف کے دوبارہ صدارتی انتخاب کے خلاف استعفے دیں گی بلکہ یہ قوم کو سڑکوں پر بھی لائیں گی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہوئی ہیں کہ کیا وہ عوامی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ کرتی ہے یا کہ کسی دباؤ کے تحت۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’عوام جیلوں سے نہ ڈریں اب تو پورا پاکستان ہی جیل بن گیا ہے۔‘
مظاہرے میں شریک کارکنوں سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ ججوں کو اپنے ساتھ رکھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتیں ابھی مکمل آزاد نہیں اور اب عدالت عوام کی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ کر کے یہ ثابت کر دے کہ عدالتیں آزاد ہیں۔ عمران خان نے اس موقع پر الیکشن کمشن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن کو ایک حاضر سروس جرنیل کو انتخاب میں حصہ لینے سے روکنا چاہیے۔ اس موقع پر جنرل مشرف کے علاوہ حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ احتجاج کا یہ نیا سلسلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد شروع ہوا تھا لیکن الیکشن کمشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد ان احتجاجی مظاہروں نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ | اسی بارے میں صدارتی بیان دھوکہ ہے: قاضی18 September, 2007 | پاکستان پاکستان: اے پی ڈی ایم کے مظاہرے21 September, 2007 | پاکستان دو عہدوں کی تائید پارلیمان نےکی: بینچ21 September, 2007 | پاکستان پاکستانی عدلیہ پر دباؤ 20 September, 2007 | پاکستان الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کا اعلان20 September, 2007 | پاکستان ’صدر کو مطلوبہ ووٹ حاصل‘20 September, 2007 | پاکستان صدر کا تحریری بیان، اخبارات کی سرخیاں19 September, 2007 | پاکستان عمران نے ایک اور پٹیشن دائر کر دی19 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||