توہین عدالت کی آئینی درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت سپریم کورٹ میں پیر کو گیارہ بجے کے قریب ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ حکومت کو میاں نواز شریف کو ملک بدر کرنے سے روکے۔ عدالتِ عالیہ سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے تئیس اگست دو ہزار سات کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ خواجہ محمد آصف نے بی بی سی کو بتایا کہ سینئر وکیل فخر الدین جی ابراہیم نے ان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست درج کی۔ جس وقت درخواست دائر کی گئی اس وقت تک نواز شریف کو سعودی عرب ملک بدر نہیں کیا گیا تھا۔ درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے تئیس جولائی کے فیصلے کی ایک نقل بھی لگائی گئی ہے جس میں عدالت نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اُن کے ملک میں داخلے اور یہاں رہنے کے حق کو آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت اُن کا حق قرار دیتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی تھی کہ ’ کسی طور بھی اُن کی ملک واپسی / داخلے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، دُشواری پیدا نہ کی جائے اور روڑے نہ اٹکائے جائیں‘۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کو نواز شریف کو حکومت کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مطلع کیا تھا کہ اُن (نوازشریف) کو ایک دوسرے ملک بھجوایا جا رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف اپنے خلاف کسی بھی کیس کا ملک میں رہ کر سامنا کرنے کو تیار ہیں اور یہ کہ وہ بلکل بھی ملک سے باہر نہیں جاناچاہتے ۔ عدالت کو مطلع کیا گیا کہ نواز شریف کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جا رہا جبکہ باقی تمام مسافر باہر آچکے ہیں۔’جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے‘۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری اہلکاروں کو ’ہدایت کرے اور روکے‘ کہ وہ میاں نواز شریف کو پاکستان سے باہر نہ بھیجوانے دے۔ عدالت سے یہ استدعا بھی کی گئی کہ وہ حکومت کو ہدایت کرے کہ نواز شریف کو اس عدالت میں پیش کیا جائے تا کہ اُن کے ساتھ ملکی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ عدالت سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اپنے فیصلے پر اُس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرے۔ |
اسی بارے میں شریف خاندان،نیب مقدمے پھرشروع17 August, 2007 | پاکستان ’سیاسی مفاہمت وقت کی ضرورت‘24 August, 2007 | پاکستان فیصلہ: خوشیاں، جشن، مٹھائیاں 23 August, 2007 | پاکستان شریف برادران کو واپسی کی اجازت23 August, 2007 | پاکستان جلاوطنی معاہدے کی نقل عدالت میں22 August, 2007 | پاکستان شریف برادران پر مقدمات کی حیثیت23 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||