اسلام آباد ایئرپورٹ کا علاقہ ممنوعہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد ایئرپورٹ، جہاں سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی فلائٹ سے پیر کو اترنے والے ہیں، کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہوائی اڈے کے آس پاس رینجرز اور پولیس کے اہلکار ہزاروں کی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب موجود ہمارے نامہ نگار ذوالفقار علی نے بتایا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی اتنی سخت ہے کہ پیر کی صبح سات بجے تک دور دور تک کوئی سیاسی کارکن دکھائی نہیں دیے۔ ایئرپورٹ کو جانے والی سڑکوں کو پولیس نے ٹرک کھڑا کرکے بلاک کردیا اور جگہ جگہ خاردار تار لگائے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے قریب والی عمارتوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پنجاب پولیس کے سینکڑوں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کے ارد گرد پولیس کے اہلکار تعینات ہیں۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ایئرپورٹ جانے والی سڑکوں پر شب کے بارے بجے سے تعینات کیے جانے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہورہا تھا اور جگہ جگہ بکتر بند گاڑیں موجود تھیں۔
راولپنڈی پولیس کے سربراہ ڈی آئی جی سید مروت علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح اسلام آباد ایئرپورٹ کے قرب وجوار کا علاقہ ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے اور اس میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بی بی سی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کے علاوہ رینجرز کے اہلکار بھی اس علاقے میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہے اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا اور اس ضمن میں پی آئی اے اور دیگر ائرلائنز کے حکام پیر کے روز سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اسلام آباد کے ترجمان مبارک شاہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ پراندرون ملک اور بیرون ملک اٹھہتر پروازیں لینڈ اور ٹیک آف کریں گی۔ بی بی سی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ایئرلائنز کے حکام نے متعلقہ مسافروں سے رابطہ کیا ہے اور ان سافروں کوگاڑیوں کے ذریعے ایئرپورٹ پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعدد پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ ان میں کرال چوک، جناح پارک اور زیرو پوائنٹ شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں نواز، شہباز ہیتھرو ایئرپورٹ کی طرف روانہ09 September, 2007 | پاکستان نواز شریف واپس نہ جائیں: سعودی عرب04 September, 2007 | پاکستان ’معاہدہ صرف پانچ سال کے لیے تھا‘08 September, 2007 | پاکستان نواز واپسی کیخلاف سرگرمیوں کا الزام08 September, 2007 | پاکستان شہباز کی گرفتاری کا عدالتی حکم07 September, 2007 | پاکستان ’نواز کو واپس نہیں آنا چاہیئے‘08 September, 2007 | پاکستان ’ایک نیا نواز شریف‘08 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||