لال مسجد میں داخلہ منع: مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں حکام نے جمعرات کو سینکڑوں طالب علموں اور دیگر افراد کو لال مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے اندر جانے سے روک دیا۔ تاہم ان طلباء نے لال مسجد سے ملحقہ سڑک پر نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آبپارہ چوک پہنچ کر صدر پرویز مشرف اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیز نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کی نماز لال مسجد میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لال مسجد کو نماز کے لیے فی الفور کھول دیا جائے۔ شاہ عبدالعزیز نے حکومت پر الزام لگایا کہ امریکہ کو خوش کرنے کے لیے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے اندر طلباء و طالبات کو بڑی بے دردی سے ’شہید‘ کیا گیا۔ شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ لال مسجد آپریشن کے نتیجے میں فوج کو طلباء و طالبات کے سامنے لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز نے تحریک جاری رکھنے کے لیے ایک نئے امیر کا انتخاب کیا ہے تاہم انہوں نے نئے امیر کا نام نہیں بتایا۔ حکومت نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے آبپارہ سے لے کر میلوڈی تک مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین پولیس اہلکار تعینات کیے تھے۔ وردی میں ملبوس پولیس کے علاوہ بڑی تعداد میں عام کپڑوں میں پولیس اہلکار جگہ جگہ موجود تھے۔ لال مسجد کے اندر بھی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو میلوڈی اور لال مسجد کے درمیان مظاہرہ اور جلوس نکالنے سے منع نہیں کیا۔ مظاہرے کے دوران جامعہ حفصہ کی طالبات کا ایک گروپ بھی وہاں موجود تھا۔ |
اسی بارے میں لال مسجد: روزانہ سماعت کا حکم17 August, 2007 | پاکستان توہینِ قرآن کے مقدمے کا مطالبہ05 August, 2007 | پاکستان کشمیر کی50 سے زائد طالبات لاپتہ01 August, 2007 | پاکستان لال مسجد غیر معینہ عرصے کے لیے بند 27 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: رنگ بدلا، ڈھنگ وہی 27 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: تفصیلی رپورٹ طلب26 July, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||