توہینِ قرآن کے مقدمے کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے لال مسجد آپریشن کے دوران مبینہ طور پر قرآنِ پاک کے تقدس کو پامال کرنے اور میتوں کی بے حرمتی کے ذمہ دار افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 295 -بی کے تحت کیس درج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ ملتان پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوفاق المدارس کے سیکرٹری قاری محمد حنیف جالندھری نے بتایا کہ درخواست میں ہماری جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ’جنرل پرویز مشرف ، چیف آف آرمی سٹاف ، وزیر داخلہ ، کور کمانڈر 10 راولپنڈی ،چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف لال مسجد اور جامعہ حفصہ آپریشن میں مردوں عورتوں کو بے رحمی سے قتل کرنے کی ایف آئی آر درج کی جائے‘ ۔ قاری محمد حنیف جالندھری نے اخباری کانفرنس میں اس آئینی درخواست کی کاپیاں بھی پیش کیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد آپریشن کے دوران انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ جو طلبا خود گرفتاری دیں گے ان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا جائےگا۔ درخواست کے مطابق انتظامیہ اپنے وعدے سے مکر گئی ہے اور اس وقت بھی چالیس طلباء سلاخوں کے پیچھے ہیں اور انتظامیہ لاپتہ افراد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ’آپریشن سائلنس کرنے والے افراد کے جانب سے قرانِ پاک کے تقدس کو پامال کرنے اور لاشوں کو ٹھکانے لگانے کی جس طرح کوشش کی گئی اس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرائی جانے والی عمارتوں کے ملبے کو تحقیقات مکمل ہونے تک ہٹایا نہ جائے۔اس کیس کی سماعت انیس اگست کو ہوگی۔ | اسی بارے میں آپریشن جاری، لاشوں کیلیےسو سے زائد کفن 10 July, 2007 | پاکستان عبدالرشیدغازی ہلاک، آپریشن جاری10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: فوجی کارروائی کے بعد خاموشی، کم سے کم 40 ہلاک10 July, 2007 | پاکستان آپریشن حتمی مرحلے میں، لاشوں کے لیے سو سے زائد کفن 10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن، تحقیقات کا مطالبہ11 July, 2007 | پاکستان لال مسجد: لاپتہ طلباء، والدین کی مشکلات14 July, 2007 | پاکستان اٹھارہ رہا، سینتالیس کا ریمانڈ30 July, 2007 | پاکستان ہتھیار ڈالنے والے مزید طلباء کی رہائی10 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||