BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 August, 2007, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال مسجد ، حکومت کو نوٹس

جامعہ حفصہ
نیسپاک اور سی ڈی اے نے جامعہ حفصہ کی عمارت کو خطرناک قرار دے کر گرا دیا تھا
سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں فوجی آپریشن کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے لیے دائر کی گئی ایک پٹیشن پر وفاق، حکومت اور سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

منگل کے روز وفاق المدارس کی آئینی درخواست پر عدالت نے مدعلیہان سے کہا ہے کہ وہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات کا جواب چار ہفتوں میں جمع کروائیں۔ عدالت نے اپنی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت کے موقع پر حاضری کا نوٹس جاری کیا ہے۔

وفاق المدارس کے وکیل سید افتخار گیلانی نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ وہ بری فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف، راولپنڈی کے کور کمانڈر، اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے خلاف قتلِ عمد کے مقدمات درج کروانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ تمام افراد لال مسجد میں ہونے والے اس قتلِ عام کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

افتخار گیلانی نے اپنی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت لال مسجد معاملے کی سماعت جسٹس نواز عباسی کے ازخود نوٹس کے تحت کر رہی ہے، جس میں انہوں نے قرار دیا تھا کہ لال مسجد آپریشن میں قتل عام ہوا ہے اور اس کی ذمہ داری کا تعین ضروری ہے۔

مولانا عبدالعزیز کی والدہ
 لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی والدہ زندہ ہیں لیکن ابھی تک اسلام آباد کی انتظامیہ نے نہ تو انہیں زندہ حالت میں اور نہ ہی مردہ حالت میں ان کے ورثاء کے حوالے کیا ہے
شاہ عبدالعزیز، ایم این اے

افتخار گیلانی نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک بھر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ اسلام آباد، کراچی، باجوڑ اور وزیرستان ہر جگہ قتل عام ہو رہا ہے اور ان سب کے ذمہ دار جنرل پرویز مشرف ہیں۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کو ہراساں نہ کیا جائے، ڈی این اے ٹیسٹ کے عمل کو تیز کیا جائے اور لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف ہونے والی کارروائی میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں۔

رکن قومی اسمبلی شاہ عبدالعزیز نے عدالت کو بتایا کہ مذہبی امور کے وفاقی وزیر اعجازالحق نے انہیں بتایا تھا کہ لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی والدہ زندہ ہیں لیکن ابھی تک اسلام آباد کی انتظامیہ نے نہ تو انہیں زندہ حالت میں اور نہ ہی مردہ حالت میں ان کے ورثاء کے حوالے کیا ہے۔

اس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا کہ وہ اس بارے میں مذکورہ وکیل کا ایک تفصیلی بیان لے کر عدالت میں جمع کروائیں۔

سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ نے عدالت کو بتایا کہ لال مسجد آپریشن کے دوران گرفتار ہونےوالے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے اور صرف مولانا عبدالعزیز پولیس کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جامعہ حفصہ کی ’بےحرمتی‘ کرنے پر سی ڈی اے کے پانچ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

مغلیہ شہنشاہ
 خفیہ اداروں کے اہلکار مغلیہ شہنشاہوں جیسے اختیارات استعمال کرنا چھوڑ دیں
جسٹس جاوید

انہوں نے بتایا کہ نیسپاک اور سی ڈی اے نے جامعہ حفصہ کی عمارت کو خطرناک قرار دے کر گرا دیا تھا۔ جسٹس جاوید اقبال نے اس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کوئی علمی درسگاہ ہی بننی چاہیے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ وہ اس واقعہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں ان کے ورثاء کی معاونت کریں اور آئندہ مقدمے کی سماعت پر اس کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

اس سے قبل جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف ہونے والے آپریشن پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اداروں کے اہلکار مغلیہ شہنشاہوں جیسے اختیارات استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ وہ متعلقہ افراد کو اس کے بارے میں آگاہ کریں اور اگر یہ ان کے بس میں نہیں تو عدالت خود اس کا نوٹس لے گی۔

یہ ریمارکس انہوں نے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین کے رہائشی محمد افتخار کا بیان سننے کے بعد دیے۔ محمد افتخار کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار انہیں اٹھا کر لے گئے اور انہیں تینتیس دن تک حبس بےجا میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا۔

حشمت حبیب ایڈوکیٹمعاملہ دب سکتا ہے
لال مسجد معاملے کے از خود نوٹس پر خدشات
 جنرل مشرفدس جولائی کے بعد
لال مسجد آپریشن، جنرل مشرف کے لیے لاٹری؟
صوبہ سرحد میں نامعلوم نقاب پوش آپریشن کے بعد
لال مسجد آپریشن کے بعد حملوں کا سلسلہ
لال مسجد: لاپتہ طلباء
لاپتہ ہونے والے طلباء کے والدین پریشان
فوجآپریشن لال مسجد
ایک طویل کشمکش کا ابتدائی مرحلہ؟
زخمیلال مسجد آپریشن
فوجی کارروائی کئی گھنٹوں سے جاری
آپریشن سائلنسڈیل کیوں نہ ہوئی؟
لال مسجد ڈیل کیسے اور کیوں ناکام ہوئی؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد