’جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا خطرہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ بھارت کی جانب سے جوہری تجربات کے دوبارہ آغاز کے بعد وہ اپنے تجربات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے یہاں ہفتہ ورا بریفنگ میں کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو یورینیم کی ممکنہ فروخت سے جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی برادری کے لئے تشویش کی بات ہوگی۔ ’بھارت کی جانب سے جوہری تجربات تشویشناک صورتحال کا موجب بن سکتے ہیں جس کے بعد پاکستان کے لئے بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی ضروری ہوجائے گی۔‘ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ توانائی پاکستان کی بھی ضرورت ہے اور دنیا کو یکساں پالیسی ترتیب دینی چاہیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو یورینیم کی ممکنہ فروخت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی جوہری طاقت میں مناسب اضافہ کر سکتا ہے۔ ’پاکستان میں خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتا لیکن ہم طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں۔‘ پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت اور امریکہ کے درمیان سول جوہری معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ برابری کی بنیاد پر نہیں اور اس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔ تسنیم اسلم نے واضح کیا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے تاہم اسے یقینی اسی وقت بنایا جاسکتا ہے جب تک اس کے ساتھ ایک برابر ساتھی کے طور پر سلوک نہیں کیا جاتا۔ | اسی بارے میں جوہری تعاون پر پاک بھارت معاہدہ21 February, 2007 | پاکستان خوشاب میں تیسرا ری ایکٹر22 June, 2007 | پاکستان پاک بھارت ثقافتی مذاکرات29 June, 2007 | پاکستان آسٹریلیا کا پابندی اٹھانےکا فیصلہ15 August, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ پر اختلاف گہرے18 August, 2007 | انڈیا معاہدہ: خدشات دور کرنے کی کوشش19 August, 2007 | انڈیا کمیونسٹ رہنما سے ملاقات14 August, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ اور سیاسی کشمکش 11 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||