BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 August, 2007, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی قید سے 70 پاکستانی قیدی رہا

رہائی پانے والے پاکستان کے قیدی
رہا ہونے والوں میں بیشتر مچھیرے ہیں جو سمندر میں بھٹک گئے تھے
واہگہ باڈر پر وہ تینتالیس پاکستانی شہری یوم آزادی پر رہا نہیں ہوسکے جن کی رہائی کا پاکستانی حکام کے بقول ہندوستان نے وعدہ کیا تھا۔

چودہ اگست کو واہگہ باڈر پر سترافراد کو پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے اہلکار غلام محمد نے واہگہ بارڈر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے اطلاع ملی تھی کہ ہندوستان ایک سو تیرہ افراد کو رہا کرے گا لیکن منگل کی صبح 72 افراد کی فہرست موصول ہوئی اور جب رہائی کا مرحلہ آیا تو 72 کی بجائے یہی 70 لوگ رہائی پا سکے اور دو کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر سرحد کے اس پار روک لیا گیا۔

ان قیدیوں کی رہائی دونوں ملکوں میں جاری اعتماد سازی کے اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان نے پیر کو ہندوستان کے ایک سو چونتیس قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ اس طرح دو روز کے دوران دونوں طرف سے مجموعی طور پر دو سو چار پاکستانی و ہندوستانی قیدیوں کو یوم آزادی کے موقع پر رہائی مل سکی ہے۔

دونوں ملکوں نے ان افراد کو اپنے اپنے ملک کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ منگل کو ہندوستان کی قید سے جو ستر افراد رہا ہوئے ہیں، ان میں سے اڑتالیس ایسے مچھیرے تھے جنہیں ہندوستانی حکام نے سمندر سے گرفتار کیا تھا اور ان پر یہ الزام عائد کیاگیا تھا کہ وہ ہندوستان کے پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔ باقی افراد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد زائد قیام یا غلطی سے سرحد پار کر جانے کے الزام میں پکڑے گئے تھے۔

فائل فوٹو
پاکستان نے پیر کو ہندوستان کے ایک سو چونتیس قیدیوں کو رہا کیا تھا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رہائشی محمد اکرم کو اٹھارہ برس کے بعد رہائی مل سکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نہ سمجھی میں سرحد پار کرجانے کی غلطی کی سزا اٹھارہ برس کی اذیت ناک قید کی صورت میں ملی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں طرف کے سرکاری اہلکار ہر برس ایک دوسرے کے سینکڑوں افراد کو جغرافیائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے یا قیام پذیر ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیتے ہیں اور بعد میں اعتماد سازی کے اقدامات کے نام پر انہیں رہا کردیا جاتا ہے۔

جیلقیدیوں کا کارنامہ
میٹرک کے امتحان میں قیدی چھا گئے
اسی بارے میں
سربجیت کی درخواست واپس
29 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد