پاکستان: بھارتی قیدیوں کی رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کی دو جیلوں سے اتوار کے روز سو بھارتی قیدیوں کو رہائی نصیب ہوئی ان قیدیوں کو بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا جہاں سے پاکستانی حکام انہیں تیرہ اگست کو بھارت کے حوالے کریں گے۔ قیدیوں کے تبادلے کی یہ تقریب واہگہ باڈر پر منعقد ہوگی اسی طرح بھارتی حکام چودہ اگست کو پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کریں گے۔ کرچی کی جووینائل جیل سے رہائی پانے والوں میں اٹھائیس بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں بارہ سے اٹھارہ سال کے درمیاں ہیں۔ یہ تمام افراد بھارتی ماہی گیر تھے جنہیں پاکستانی حکام نے سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ غیر سرکاری تنظیم انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ نے رہائی پانے والے قیدیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچانے کا بندوبست کیا تھا۔ ٹرسٹ کے وائس چیئر مین صارم برنی کے مطابق مزید پینتیس بھارتی قیدی لاہور سے رہا کیے جائیں گے اس طرح رواں برس رہا کیے جانے والے بھارتی قیدیوں کی تعداد ایک سو پینتیس ہو جائے گی۔ صارم برنی کا کہنا ہے کہ لاہور سے رہا ہونے والے تمام قیدی سولین مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے جبکہ متوقع طور پر چودہ اگست کو بھارت سے رہا ہونے والے اکہتر پاکستانی قیدیوں میں اڑتالیس ماہی گیر اور تیئس سویلین قیدی ہیں۔ رہا ہونے والے بیشتر قیدی بھارتی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں قیدیوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں علم ہی نہیں ہوا کہ کب انہوں نے اپنی سمندری حدود عبور کی، انہیں تب معلوم ہوا جب اُنہیں گرفتار کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت جذبہء خیرسگالی کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو یومِ آزادی کے موقع پر رہا کرتے ہیں۔ سندھ کی مختلف جیلوں میں اس وقت بھی دو سو تہتر بھارتی قیدی موجود ہیں۔ | اسی بارے میں بھارت لوٹنے کے لیے 46 قیدی تیار 12 July, 2005 | پاکستان پاک بھارت قیدیوں کا تبادلہ30 June, 2006 | پاکستان مزید قیدیوں کا تبادلہ23 December, 2006 | پاکستان بھارت تعاون نہیں کر رہا: دفترِ خارجہ05 March, 2007 | پاکستان سابق فوجیوں سے ملنے کی درخواست12 June, 2007 | پاکستان پاکستان میں 182 بھارتی قید02 February, 2005 | پاکستان بھارتی قیدیوں کی بھوک ہڑتال12 June, 2004 | پاکستان اکیس بھارتی قیدی رہا 17 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||