BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکیس بھارتی قیدی رہا

ہندوستان ماہی گیر
پاکستان سے رہائی کے بعد ہندوستانی ماہی گیر اپنے ملک جا رہے ہیں۔
پاکستان نےخیر سگالی کے جذبے کے تحت بھارت کے اکیس بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

بھارتی پنجاب کےوزیر اعلی امریندر سنگھ کے دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان نے ان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

امریندر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ان کی پاکستانی صدر پرویز مشرف کے ساتھ ملاقات کی وجہ سے ہوئی ہے۔

امریندر سنگھ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی نے کہا اس طرح کے اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد بڑھے گا۔

رہا ہونے والوں میں اکثریت ان مردوں کی ہے جنہوں نے یورپ جانے کے لیے ایجنٹوں کو پیسے دیے لیکن ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں وہاں سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچ گئے جہاں انہیں پاکستان میں بغیر ویزہ ہونے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس سے پہلے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت سات سو بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے شروع ہونے کے موقع پر گیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد