لاپتہ سکاؤٹس: ایک اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے اغواء ہونے والے سولہ اسکاوٹس اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کا سر جنڈولہ کے قریب ایک میدان سے منگل کی صبح ملا ہے۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اس سر کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں گزشتہ دنوں مختلف فوجی کارروائیوں میں ڈی آئی خان اور ٹانک سے گرفتار ہونے والے دس افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر سرکار نے یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اغواء شدہ باقی اہلکاروں کا بھی یہی حال کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جو طالبان کمانڈر عبداللہ مسعود کے خلاف کارروائی میں گرفتار کیے گئے تھے۔ اسکاؤٹس کے جس اہلکار کا کاٹا ہوا سر ملا ہے اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس کا نام لائق حسین بتایا گیا ہے۔ سکاؤٹس کے یہ سولہ اہلکاروں کی افغان سرحد کے قریب گزشتہ جمعرات کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں شدت پسندوں نے اغواء کر لیا تھا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا ہے کہ جنوبی وزیرستان سکاؤٹس اس وقت لاپتہ ہوئے جب یہ اس قافلے سے الگ ہوئے جو جنوبی وزیرستان میں واقع سرا روغہ قلعے کو جا رہا تھا۔ لاپتہ ہونے والے افراد نے عام لباس پہن رکھا تھا۔ | اسی بارے میں چوکی پر حملہ، بارہ شدت پسند ہلاک09 August, 2007 | پاکستان میرعلی: ٹارگٹ کلنگ، دو ہلاک09 August, 2007 | پاکستان ’خالی مکانوں کو نشانہ بنایا گیا‘07 August, 2007 | پاکستان میرانشاہ: فوجی کارروائی دس ہلاک07 August, 2007 | پاکستان دھماکہ اور جھڑپیں، بائیس ہلاک04 August, 2007 | پاکستان جھڑپ، خودکش حملے میں ہلاکتیں: حکام04 August, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، چار زخمی 03 August, 2007 | پاکستان بنوں: ایف سی اہلکار کی لاش برآمد01 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||