BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 14:59 GMT 19:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: بم دھماکے میں پانچ ہلاک

فائل فوٹو
سوات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سوات میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر سمیع اللہ اور ایک گیسٹ ہاؤس کے منیجر علی محمد عمرزئی جبکہ زخمیوں میں ضلعی ناظم سوات کے سیکریٹری شامل ہیں۔

سوات کے ضلعی رابطہ افسر سید محمد جاوید نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو ساڑھے چار بجے کے قریب کالام بازار کے قریب اوشو سڑک پر پیش آیا۔

ان کے مطابق ایک پجیرو گاڑی اوشو روڈ پر جارہی تھی کہ سڑک پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے وہاں ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے گاڑی میں سوار چار افراد نے موقع پر جبکہ ایک نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔

زخمیوں میں سے تین کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جارہا ہے۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو مقامی بچے بھی شامل ہیں جو دھماکے کے وقت سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔

مقامی صحافی رحمت دین صدیقی کے مطابق دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں اور زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت وہاں سڑک پر ایک اور گاڑی بھی گزر رہی تھی جس میں فیصل آباد کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے۔

مقامی صحافی نے بتایا کہ چودہ اگست کے سلسلے میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کالام آئی ہوئی ہے، تاہم اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سوات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز اور سرکاری اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرحد میں حملے
سوات اور ڈی آئی خان میں خود کش حملے
خود کش حملہچار ماہ، آٹھ حملے
پاکستان میں اس سال کا آٹھواں خود کش حملہ
بم حملہانیس خود کش حملے
چھ ماہ، انیس حملے، ایک سو چھیاسی ہلاکتیں
اسی بارے میں
سوات: فوجیوں سمیت14 ہلاک
15 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد