BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 20:02 GMT 01:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں دھماکہ دو افراد ہلاک

سوات
سوات پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے
صوبہ سرحد کے پہاڑی علاقے سوات میں مٹہ کے مقام پر پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ایک دھماکے میں دو شخص ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

مٹہ سے موصول اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح بائے درا گاؤں میں اس وقت ہوا جب یہ دو مشتبہ افراد علاقے میں بارودی سرنگیں نصب کر رہے تھے۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ ہلاکتیں ایک بارودی سرنگ کے پھٹ جانے سے ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ان افراد سے واکی ٹاکی بھی برآمد ہوئی ہے۔

اس واقعے کی تناظر میں مٹہ کے علاقے کی خصوصیت میں نے مینگورہ کے صحافی افتخار خان سے پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ ماضی میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی جیسی تنظیم کا گڑھ رہا ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کئی افراد بھی اسی علاقے سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مقامی نظر نہیں آتے۔

نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے پشاور سے بم ڈسپوزل سکواڈ روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ بارودی سرنگیں نصب کرنے کا مقصد یا ہدف کون تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور ان افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ماضی میں سوات کا دلکش پہاڑی علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی رہا ہے۔ لیکن ان دھماکوں اور ماضی قریب میں گرفتاریوں کے بعد یہاں کا سیاحتی سیزن ہی خطرے میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد