BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 22:53 GMT 03:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: بارہ قیدی ایڈز کے مریض

ایچ آئی وی ایڈز (فائل فوٹو)
آئی جی جیلز کا کہنا تھا کہ ایڈز کی متاثرہ خواتین قیدی غیر ملکی اور سزا یافتہ ہیں
کراچی کی جیلوں میں اس وقت بارہ قیدی ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کے ساتھ قید کے دن گزار رہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ، محمد یامین خان نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ حال میں ہی صوبے بھر کی بیس جیلوں میں قیدیوں کے خون ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جن کے نتائج کے بعد ہی ان قیدیوں کے اس مرض میں مبتلا ہونے کے بارے میں علم ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان بیس جیلوں میں ستاون کے قریب قیدی منشیات کے عادی ہیں جو حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور کراچی کی بچوں کی جیل میں قید ہیں۔

آئی جی جیلز کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے متاثر مریض قیدیوں میں چھ قیدی کراچی، تین ملیر اور تین کراچی کی خواتین جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مریضوں کی بیماری کے پیشِ نظر صوبائی محکمۂ صحت سے ان کے فوری اور سستے علاج کی درخواست کی گئی ہے، تاہم ان مریضوں کا علاج جیل میں ہو رہا ہے۔ آئی جی جیلز کا کہنا تھا کہ ایڈز کی متاثرہ خواتین قیدی غیر ملکی اور سزا یافتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں میں خارش اور سانس کی بیماریاں بھی عام ہیں اور وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق اس وقت سندھ بھر کی جیلوں میں کوئی بیس ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں جبکہ ان جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش دس ہزار ہے۔

ایڈزپاکستان میں ایڈز
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے
جان بی بی کا المیہ
جان بی بی کا پورے گاؤں نے بائیکاٹ کر دیا
اسی بارے میں
پاکستان: ایڈز سنٹرز کا قیام
30 November, 2004 | پاکستان
ایڈز: آگاہی کی ضرورت ہے
30 November, 2004 | پاکستان
دینی مدارس، ہیجڑے اور ایڈز
07 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد