کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضروری نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر لسٹوں میں اندارج کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری حتمی منظوری کے لیے وزرات پارلیمانی امور کو بھجوا دی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو تجویز کیا ہے کہ وہ اُس قانون میں ترمیم کرے جس کے تحت ووٹر لسٹوں میں انداج کے لیے نادرا سے جاری ہونے والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق کے زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں، سپریم کورٹ کی جانب سے حق رائے دہی سے محروم تین کروڑ سے زائد ووٹروں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو دی جانے والی ہدایات کا جائزہ لیا گیا اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں یہ سمری تیار کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تین کروڑ ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا اور الیکشن کمیشن صدر پاکستان کو بتائے کہ شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے تیار کی جانے والی اس سمری کی منظوری کی بعد اٹھارہ سال سے زائد عمر کے کسی بھی پاکستانی کو کوئی بھی شناختی دستاویز دکھانے پر ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا جائےگا۔ ووٹر لسٹوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی ایک آئینی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹ میں سے تین کروڑ اہل ووٹر غائب ہیں اور الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں میں ایسے شہریوں کا اندراج کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جن کے پاس نادرا کا شناختی کارڈ نہیں ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی پنچ اس کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان لوگوں کے حق رائے دہی کا انتظام کرے جن کے پاس نادرا کا شناختی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کے وکیل کی درخواست پر اس مقدمے کی سماعت دس اگست تک ملتوی کر دی تھی لیکن یہ بھی واضح کیا تھا کہ یہ وقت الیکشن کمشن کو ایسے انتظامات کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے کہ وہ لوگوں کے آئینی حق دینے کا انتظام کرے۔ | اسی بارے میں تین کروڑ ووٹروں کے مقدمے کی سماعت23 July, 2007 | پاکستان ووٹروں نے فیصلہ کرنا ہے‘26 July, 2007 | پاکستان انتخابی فہرستیں عدالت میں چیلنج26 June, 2007 | پاکستان عبوری کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں تیار24 May, 2007 | پاکستان قائم مقام چیف الیکشن کمشنر23 June, 2006 | پاکستان جعلی ووٹ: 22 خواتین گرفتار 19 August, 2005 | پاکستان دوسرا مرحلہ: پولنگ جاری ہے24 August, 2005 | پاکستان پانچ دن بعد انتخابی پرچیاں برآمد25 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||