تین کروڑ ووٹروں کے مقدمے کی سماعت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو کی اُس آئینی درخواست کی رواں ہفتے میں سماعت شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس میں انہوں نے ووٹر لسٹوں میں سے تین کروڑ اہل ووٹر کو غائب کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس رانا بھگوان داس نے بینظیر بھٹو کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے دلائل سننے کے بعدچیف الیکشن کمیشن، الیکشن کمیشن آف پاکستان، نادرا اور وفاقی حکومت کو حکم جاری کیا کہ وہ ووٹر لسٹوں میں تین کروڑ اہل ووٹروں کی مبینہ عدم موجودگی کی وضاحت کریں۔ سپریم کورٹ آفس نے بینظیر بھٹو کی درخواست کو واپس کر دیا تھا لیکن جسٹس رانا بھگوان داس نے آفس کے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئےحکم جاری کیا کہ فریقین کی طرف سے تین روز کے اندر جواب موصول ہونے کے بعد اس اہم مقدمے کو رواں ہفتے میں ہی کم از کم تین رکنی بینچ کے سامنے رکھا جائے۔ بے نظیر بھٹو نے اپنی آئینی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹ میں سے تین کروڑ اہل ووٹر غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری اداروں، پلڈٹ، این ڈی آئی اور پیپلز پارٹی نے انیس اضلاع میں مشترکہ سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ درج ہونے والے ووٹروں میں چھبیس فیصد ووٹر بوگس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ اہل ووٹروں اور چھبیس فیصد بوگس ووٹروں کے اندارج کو ذہن میں رکھا جائے تو چھپن فیصد اہل ووٹر کو حق رائے دہی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ بینظیر بھٹو کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا جسٹس رانا بھگوان داس کو بتایا کہ جب بھی الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ جن لوگوں کے پاس نادرا کے شناختی کارڈ نہیں ہیں ان کو بطور ووٹر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین ہر اس پاکستانی شہری کو جس کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہے، حق رائے دہی تفویض کرتا ہے اور یہ حق نادرا کا شناختی نہ ہونے کی بنا پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایڈوکیٹ لطیف خان کھوسہ نے بی بی سی کو بتایا کہ جسٹس رانا بھگوان داس نے اپنےحکم میں لکھا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں سے اہل ووٹروں کی غیر موجودگی انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس مقدمے کو جاری ہفتے میں عدالت کی تین رکنی بینچ کے سامنے لگایا جائے۔ |
اسی بارے میں 2002 الیکشن، دو کروڑ ’بوگس‘ ووٹر05 June, 2007 | پاکستان بلا مقابلہ امیدوار اورغیر ووٹرخواتین 17 August, 2005 | پاکستان انتخابات: ووٹروں کا اندارج شروع 29 July, 2006 | پاکستان لاکھوں افراد ووٹر لسٹ سے خارج05 January, 2007 | پاکستان عبوری کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں تیار24 May, 2007 | پاکستان کیا اب ووٹر امیدوار کے پاس جائے گا؟09 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||