قائم مقام چیف الیکشن کمشنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال نے جمعہ کے روز قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا ہے۔ عدالت اعظمیٰ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ان سے حلف لیا۔ وہ ایک ہفتے تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر) قاضی محمد فاروق کی عدم موجودگی کے دوران خدمات سرانجام دیں گے۔ جسٹس ( ر) قاضی محمد فاروق بیرون ملک ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں ہوئی اور اس میں سینیئر وکلاء اور الیکشن کمیشن کے حکام بھی شریک ہوئے۔ جسٹس جاوید اقبال سٹیل ملز کی متنازعہ نجکاری کے خلاف نو رکنی بینچ کے رکن ہیں اور وہ سماعت کے دوران جب وقفہ ہوا تو حلف اٹھانے آئے۔ قاضی محمد فاروق اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد ایک ہفتے کے دورے پر کنیڈا کی حکومت کی دعوت پر ان کے ملک میں رائج انتخابی طریقہ کار کی ’سٹڈی‘ کرنے کے لیے جمعہ کو روانہ ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں آئندہ برس شفاف انتخابات کرانے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کر رکھا ہے اور مجوزہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے امریکہ اور یورپی یونین بھی خاصی دلچسپی لے رہی ہیں۔ ایسے وقت میں چیف الیکشن کمشنر کینیڈا کے انتخابی نظام کا جائزہ لے کر پاکستان کے انتخابی نظام میں بہتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پروگرام کے مطابق یکم جولائی کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور پاکستان کے آئین کے تحت کسی بھی آئینی عہدے کو ایک دن کے لیے بھی خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ | اسی بارے میں نئے الیکشن کمشنر کا حلف16 March, 2006 | پاکستان فوج لگانے سے مت ہچکچائیں: کمشنر09 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||