نئے الیکشن کمشنر کا حلف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تعینات کیے جانے والے نئے مستقل چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر) قاضی محمد فاروق نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ان سے حلف لیا۔ اس آئینی عہدے پر انہیں تین سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے سرکردہ رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی صدر مملکت نے یکطرفہ طور پر کی ہے اور اس میں حزب اختلاف کی رضامندی شامل نہیں۔ حکمران مسلم لیگ کے ترجمان سینیٹر طارق عظیم کہتے رہے ہیں کہ چودھری شجاعت حسین نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام مانگے تھے لیکن کسی نے نام نہیں دیا۔ اس بارے میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدو امین فہیم نے کہا تھا کہ معاملہ چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کا نہیں الیکشن کمشین میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کے پیکیج پر بات کرنے کا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا مطالبہ رہا ہے کہ مستقل چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے، الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی طور پر خودمختاری دی جائے اور انتخابی قواعد و ضوابط حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتیں اتفاق رائے سے از سر نو مرتب کریں۔ چند برس قبل صدر جنرل پرویز مشرف نے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئیے الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی طور پر خود مختار بنانے کا اعلان کیا تھا اور انتخابی اصلاحات کا اعلان بھی کیا۔ البتہ انہوں نے اس بارے میں حزب اختلاف کو اعتماد میں لئیے بنا قواعد میں ردو بدل کیا اور اصلاحات متعارف کرائیں۔ حزب اختلاف ان اصلاحات کو فوجی حکومت پر نئے قوانیں کو من پسند نتائج حاصل کرنے اور مقبول قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کا ذریعہ قرار دیتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ’نئے الیکشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ‘30 July, 2005 | پاکستان فوج لگانے سے مت ہچکچائیں: کمشنر09 July, 2005 | پاکستان الیکشن فراڈ بن چکا ہے: پروفیسر غفور18 August, 2005 | پاکستان انتخابات پر خرچہ، ڈیڑھ ارب روپیہ19 November, 2004 | پاکستان گوشوارے: 34 جماعتوں کو نوٹس15 September, 2004 | پاکستان عبوری حکومت، انتخابات کا مطالبہ07 March, 2006 | پاکستان کراچی:انتخابی نتائج روک دیئے گئے13 May, 2004 | پاکستان انتخابات کے التوا پر ہنگامہ13 March, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||