’مشرف بھٹو ملاقات کی تفصیلات جلد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گورنر پنجاب خالد مقبول نے کہا کہ صدر مشرف اور بے نظیر بھٹو کی ملاقات کی تفضیلات جلد سامنے آجائیں گی۔ ان کے کہنا تھا کہ صدر اور سیاسی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات ملک کے لئے خوش آئندہ ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیْ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت جو بھی سیاسی جماعت صدر جنرل پرویز مشرف کو باوردی صدر منتخب کرنے کی حمایت کرے گی ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی عمل کے تسلسل کے لیے جنرل پرویز مشرف کی وردی ضرورت بن چکی ہے۔ ان کے بقول صدر مشرف نے وردی میں رہتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کو فروغ دیا ہے جس سے پارلیمانی ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔ چودھری پرویز الہیْ نے بھکر کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی عہدیداروں سے خطاب میں کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں حکمران مسلم لیگ کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نواز) کی حکومتوں کے مقابلوں میں کئی گنا زیادہ فنڈز خرچ کیے ہیں اور انہی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مسلم لیگ کے امیدواروں کو ان کے علاقوں میں زبردست کامیابی حاصل ہوگی۔ | اسی بارے میں پنجاب پولیس، انکوائری کا حکم20 June, 2007 | پاکستان سیکریٹری صحت پنجاب کی طلبی19 June, 2007 | پاکستان ہنگامہ آرائی میں پنجاب کا بجٹ14 June, 2007 | پاکستان پنجاب میں مزید گرفتاریاں14 June, 2007 | پاکستان اسلام آباد میں پنجاب پولیس کی’پکنک‘22 May, 2007 | پاکستان پنجاب کی عدلیہ کا’امتحان‘02 May, 2007 | پاکستان پنجاب وزیر کی’نااہلی‘ ختم 17 April, 2007 | پاکستان پنجاب یونیورسٹی، تحقیقات کا حکم11 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||