پنجاب وزیر کی’نااہلی‘ ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے پنجاب کے صوبائی وزیر محنت رانا قاسم نون کی نا اہلی کے بارے میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل ملتان میں قائم الیکشن ٹریبونل نےمہدی عباس کی درخواست پر دوبارہ گنتی کرانے کے بعد بطور رکن صوبائی اسمبلی رانا قاسم نون کو نا اہل قرار دے دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف وزیر نے سپریم کورٹ میں اپیل کی اور منگل کو جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس سید جمشید علی شاہ پر مشتمل بینچ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ رانا قاسم نون کے سیاسی حریف مسلم لیگ (نواز) کے مہدی عباس نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے حریف کے ووٹ کم ہیں۔ ٹریبونل نے جب ریکارڈ منگوا کرگنتی کرائی تو مہدی حسن کے ووٹ زیادہ نکلے اور اس بنا پر انہیں کامیاب قرار دیتے ہوئے رانا قاسم نون کو نا اہل قرار دیا تھا۔ رانا قاسم نون کا تعلق حکمران مسلم لیگ (ق) سے ہے اور ان کے سیاسی مخالف نے الزام لگایا تھا کہ حکومتی مداخلت کی وجہ سے ان کی پٹیشن کی شنوائی میں تاخیر ہوئی۔ | اسی بارے میں انتخاب لڑنے کی مشروط اجازت12 August, 2005 | پاکستان مسلم لیگی ایم پی اے، رکنیت ختم04 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||