سیکریٹری صحت پنجاب کی طلبی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نرسنگ ہاسٹل منڈی بہاؤ الدین میں طلباء کو کئی روز تک غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کی اطلاعات پرسپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے سیکرٹری صحت اور پنجاب پولیس کے سربراہ کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال نےاخبار میں چھپنے والی ایک خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے پولیس سربراہ اور سیکرٹری صحت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ چھبیس جون کو پونے نو بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نرسنگ ہاسٹل منڈی بہاؤ الدین کی انتظامیہ نے آٹھ روز تک نرسنگ سکول کے طلبا کو اس بنا پر غیر قانونی پر قید رکھا کہ انہوں نے ہاسٹل میں غیر معیاری خوراک اور عمرہ پر جانے والے ایجوکیشن ڈائریکٹر کے اعزاز میں پارٹی کرنے کے لیے ان کی سکالرشپ سے کٹوتی پر حکام سے شکایت کی تھی۔ اسی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ نرسنگ سکول کی انتظامیہ طلبات کو پرائیوٹ پارٹیوں میں ناچنے پر مجبور کرتی تھیں۔ | اسی بارے میں نرسوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات18 June, 2007 | پاکستان ’اعضاء کی پیوند کاری کا قانون تیار‘31 January, 2007 | پاکستان ہائی کورٹ: کراچی تشدد کا نوٹس 26 May, 2007 | پاکستان بچوں کی جیلیں، ہائی کورٹ کا نوٹس28 March, 2007 | پاکستان مزید ’لاپتہ‘ واپس، مقدمہ چلتا رہے گا25 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||