نرسوں کو یرغمال بنانے کی تحقیقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں ضلعی ہسپتال میں زیر تربیت نرسوں کو مبینہ طور یرغمال بنانے کے واقعے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے نرسنگ سکول میں ایک تنازعہ کے بعد بعض نرسوں کو رہائشی ہاسٹل میں یرغمال بنا لیاگیا تھا جہنیں بعد میں ان کے عزیزوں نے دروازہ توڑ کر رہا کرایا۔ اس مبینہ واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت کے دو سینئر اہلکار منڈی بہاؤالدین پہنچ گئے ہیں اور چھان بین شروع کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینشن آفیسر عبدالستار شیخ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہسپتال کے ماتحت کام کرنے والے نرسنگ سکول میں بعض نرسوں نے ادارہ کی پرنسپل کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔ ڈسٹرکٹ کو کوارڈینشن آفیسر نے بتایا کہ نرسنگ سکول میں زیر تربیت طالبات کی تعداد دو سو سے زائد ہے تاہم ان میں سے انیس لڑکیوں کا ایک گروپ شکایت کی تائید کر رہا ہے جبکہ دیگر زیر تربیت نرسوں نے اس گروپ کے موقف کی حمایت نہیں کی۔ بہاؤالدین میں ضلعی حکام نے اس بات کی تصدق کی کہ لاہور سے محکمہ صحت کے دو سینئر اہلکار جن میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت شامل ہیں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچنے کے بعد اس مبینہ واقعہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نرسنگ ہاسٹل کی پرنسپل ڈاکٹر کی درخواست پر سولہ جون کو سٹی پولیس منڈی بہاؤالدین نے مقامی صحافی رانا نیاز علی سمیت پانچ دیگر افراد کے خلاف بلا اجازت چار دیواری میں داخل ہونے، دھکمیاں دینے، سرکاری کام میں مداخلت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ میں ان پر خاتون کے بے حرمتی اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے کا الزام بھی لگایاگیا تھا۔ | اسی بارے میں ’مذہبی تنظیم کا ہسپتال‘ نذرِ آتش11 June, 2007 | پاکستان راولپنڈی: ہسپتال میں آتشزدگی03 May, 2007 | پاکستان پشاور کے ہسپتال میں دھماکہ 06 October, 2006 | پاکستان ’فوج نے ہسپتال دھماکے سےاڑایا‘14 March, 2006 | پاکستان ریپ کیس، ملزم ڈاکٹر گرفتار07 December, 2005 | پاکستان منڈی بہاؤالدین: احمدی مسجد پر حملہ07 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||