BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 May, 2007, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راولپنڈی: ہسپتال میں آتشزدگی

ہارٹس انٹرنیشنل کی عمارت
ہارٹس انٹرنیشنل کی عمارت تین منزلہ ہے اور آگ گراؤنڈ فلور کے ایک حصے میں بھڑکی تھی
راولپنڈی میں واقع ایک نجی ہسپتال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آتشزدگی کے بعد مریض اور عملہ عمارت میں پھنس گیا اور تپش اور دھویں سے مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔

ہسپتال کے عملے اور امدادی کارکنوں نے عمارت کے شیشے توڑ کر مریضوں کو باہر نکالا اور اپنی جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعض میڈیا کی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہو گئے تھے۔

سٹاف نرس حاجرہ نے بی بی سی کو بتایا ’ہسپتال میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں تھے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی کافی دیر سے آیا جس کی وجہ سے بڑی مشکل پیش آئی‘۔

تاہم ہسپتال کے منتظم جنرل (ر) سی ایم رفیق نے اس بات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ’ ہسپتال میں آگ بجھانے والے آلات بھی موجود تھے لیکن جتنی آگ کی شدت تھی اس کے مقابلے میں آلات کم تھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں طبی آلات اور فرنیچر جل کر تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ 5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

ہسپتال کے منتظم جنرل (ر) سی ایم رفیق کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ 5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے

ہارٹس ہاسپٹل کی عمارت تین منزلہ ہے اور آگ گراؤنڈ فلور کے ایک حصے میں بھڑکی تھی جس نے چند ہی لمحوں میں پور ے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

جس جگہ آگ بھڑکی وہ چونکہ دواؤں کے سٹور کے قریب تھی اس لیے ادویات نے جلتی پر تیل کا کام کیا کیونکہ زیادہ تر ادویات آتش گیر ہوتی ہیں۔ آتشزدگی کے بعد عمارت میں 60 سے زائد لوگ پھنس گئے تھے جن میں کم سے کم 40 مریض تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان میں 10 مریض ایسے تھے جن کا کچھ دن پہلے ہی آپریشن ہوا تھا۔

واقعے کے بعد تمام مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور ہسپتال کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد