بینک آف خیبر میں آگ: 20 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں آتش زدگی کے سبب بینک آف خیبر نامی ایک نجی بینک کا دفتر جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کے سبب بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے سبب بینک کے قریب واقع فرنیچر کی دو دُکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اسلام آباد فائربریگیڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید سرفراز حیدر کا کہنا تھا کہ آگ پر آدھے سے پونے گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے اسٹینٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کامران عادل کا کہنا تھا ’یوم مئی کی چھٹی کی وجہ سے بینک اور دوسری دُکانیں بند تھیں جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔ کیپیٹل ڈیوپلمنٹ اتھارٹی سے منسلک ڈاکٹر غلام حسین کا کہنا تھا کہ آگ کے سبب تقریباً بیس لوگ زخمی ہوئے ہيں، جن میں سے تین ایسے تھے جنہیں کپیٹل اسپتال اور پولی کلینک میں داخل کروا دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو زخمی تو نہیں ہوئے لیکن لیکن اُنہیں آگ اور دھویں کے سبب سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ | اسی بارے میں انیس گھنٹے بعد آگ بجھا دی گئی19 February, 2007 | پاکستان شپنگ کارپوریشن کی عمارت میں آگ18 February, 2007 | پاکستان کراچی: فیکٹری میں آگ سے آٹھ ہلاک16 January, 2007 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘24 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||