انیس گھنٹے بعد آگ بجھا دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں واقع پاکستان شپنگ کارپوریشن کی عمارت کی بالائی منزلوں میں لگنے والی آگ پر پیر کو علی الصبح قابو پا لیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح نو بجے ’پی این ایس سی‘ کی عمارت کی بالائی منزلوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس پر پیر کی صبح پانچ بجے قابو پالیا گیا ہے۔ کراچی کے چیف فائر افسر احتشام الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ آتشزدگی سے عمارت کی چار منزلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہویں سے چودہویں منزل تک ہر چیز جل چکی ہے، جبکہ پندرہواں فلور جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ احتشام الدین نے بتایا کہ آگ بجھانے میں عملے کو شدید مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ نہ تو عمارت کی سیڑھیاں کشادہ تھیں اور نہ ہی ایمرجنسی حالات کے لیے الگ راستہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں سمندر کے مخالف سمت ہونے کی وجہ سے ہوا کے دباؤ کا بھی سامنا تھا۔ چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ شہر میں بلند عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لحاظ سے محکمۂ فائر بریگیڈ کے پاس عملے اور جدید آلات کی کمی ہے۔ کراچی فائر بریگیڈ کا عملہ پانچ سو چالیس ملازمین پر مشتمل ہے اور اس کے پاس چالیس سے پینتالیس فائر بریگیڈ گاڑیاں ہیں۔ چیف فائر افسر نے بتایا کہ ان کے محکمے کو سنارکل کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت نے اس حوالے سے کچھ انتظامات کیے ہیں۔ احتشام الدین کے مطابق مارچ اور اپریل تک محکمے کو دو بڑی سنارکل مل جائیں گی جن کی اونچائی ایک سو پچاسی تا ایک سو ساٹھ فٹ تک ہوگی۔ | اسی بارے میں شپنگ کارپوریشن کی عمارت میں آگ18 February, 2007 | پاکستان ڈی جی خان آگ: تابکاری کا خدشہ16 May, 2006 | پاکستان کراچی: آتشزدگی سےنو افراد ہلاک07 January, 2006 | پاکستان خیموں میں آگ، دو بچیاں ہلاک24 December, 2005 | پاکستان بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک11 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||