خیموں میں آگ، دو بچیاں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواح میں خیموں میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو بچیاں ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی پچیوں کی عمریں بالترتیب پانچ اور تین سال تھیں۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاقے کے عارضی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ مظفرآباد سے انیس میل کے فاصلے پر واقع گاؤں راج پیاں میں اس وقت پیش آیا جب جمعہ اور سینیچر کی درمیانی رات میں مقامی آبادی کی جانب سے لگائے جانے والے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔ خیموں میں آگ موم بتی کے گرنے سے لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک خیمے میں موجود دو بچیاں عاصمہ اور آمنہ ہلاک ہوگئیں جبکہ دوسری خیمے کی رہائشی ایک خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ مظفرآباد سے بی بی سی کے نمائندے ذوالفقار علی کے مطابق چھپرکلاس اور ہٹیاں میں قائم دو خیمہ بستیوں میں بھی آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں خیمے میں آگ، 7 افراد ہلاک07 December, 2005 | پاکستان خیموں میں آگ، تین بچے زخمی23 November, 2005 | پاکستان خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک19 November, 2005 | پاکستان امدادی سامان جل کر راکھ ہو گیا20 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||