خیمے میں آگ، 7 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ صوبہ سرحد کے ضلع مانسہرہ میں خیمے میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ متعلقہ علاقے میں امدادی کاموں کے انچارج میجر ظفر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق بنسیر پائیں نامی گاؤں میں ایک گھر کے اندر لگائے ہوئے خیمے میں موم بتی سے آگ لگی اور خیمے میں دھواں بھرنے سے چار بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ان کے مطابق اطلاع ملنے پر جرمنی اور کیوبا کے ڈاکٹر موقع پر پہنچے اور بری طرح جھلسنے والے تین افراد کو شنکیاری میں قائم امریکی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔ میجر ظفر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ساٹھ سالہ عبدالکریم اور ان کی بیگم اور ان کی پینتیس سالہ بیٹی گلناز بی بی شامل ہیں جبکہ چاروں بچے گلناز بی بی کے ہیں جو اپنے ننہیال میں تھے۔ ان کے مطابق بچوں کے والد اسلام آباد میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جہاں انہیں مطلع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مختلف علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں میں آگ لگنے سے کچھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں کیمپوں میں خسرہ پھیل گیا04 December, 2005 | پاکستان ’سردی بہت ہے اور کیا بتائیں‘05 December, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان وارڈ میں لڑکی کا ریپ06 December, 2005 | پاکستان دو جھیلیں بن گئیں، ہزاروں کو خطرہ06 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: رضاکاروں کی دلچسپی میں کمی 06 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||