BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیمپوں میں خسرہ پھیل گیا
کشمیری عورتیں ایک طبی مرکز کے باہر
باغ میں ایک نیٹو کے طبی مرکز کے سامنے بیٹھی ہوئی کشمیری عورتیں
زلزلہ سے متاثرہ مظفرآباد کی تحصیل ہٹیاں بالا میں قائم ایک پناہ گزیں کیمپ میں بچوں میں خسرہ پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفر آباد کی ایک تحصیل ہٹیاں بالا کے ایک کیمپ میں بچوں میں خسرہ پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک بچہ ہلاک جبکہ چودہ اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں ۔ان کیمپوں میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگانے کا دعوی کیا تھا۔

مظفر آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ خسرے کے چودہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے جس کی عمر دس ماہ تھی۔

یونیسیف کی طرف سے چلائی جانے والی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کافی دنوں سے جاری تھی لیکن ڈی ایچ او کے مطابق اس علاقے میں چونکہ کیمپس میں لوگوں کی موومنٹ بڑی تیزی سے ہو رہی ہے اوپر کے علاقوں سے لوگ نیچے آ رہے ہیں اس لیے اس بات کا خدشہ موجود رہتا ہے کہ پوری طرح سے یہ ٹیکے شاید کسی علاقے میں نہ لگ پائے ہوں۔

ایک کیمپ کے بارے میں پتا چلا ہے کہ ایک سو ستائس پچوں کو ٹیکے لگے ہی نہیں تھے۔ـ لیکن ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلنے کے بعد ستائیس نومبر کو ان کو ٹیکے لگا دیے گئے تھے اور اس اندیشے کے پیش نظر کے شاید ابھی بھی بہت سے بچوں کو ٹیکے نہیں لگے ہیں اس مہم کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اور پوری ہٹیاں بالا تحصیل میں ٹیمیں گھر گھر جا کر ٹیکے لگا رہی ہیں ـ

اسی بارے میں
خیمہ بستیوں میں خارش کا مرض
01 December, 2005 | پاکستان
کیمپوں میں بیماریوں کا راج
09 November, 2005 | پاکستان
خیموں میں سردی کا عذاب
30 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد