BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 November, 2005, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خیموں میں آگ، تین بچے زخمی

خیمہ بستی
حکام نے خیمہ بستیوں میں آگ جلانے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے
صوبہ سرحد میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تباہ حال بالاکوٹ شہر میں خیموں میں آگ لگنے سے تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

اس آتشزدگی سےآٹھ خیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بالاکوٹ میں امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آگ بسیاں کے مقام پر ایک خیمہ بستی میں بھڑکی جس سے آٹھ خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس آگ سے تین بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

یہ آگ منگل کی رات خیمے کے اندر کھانا پکانے سے شروع ہوئی تھی۔ حکام نے خیمہ بستیوں میں آگ جلانے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً اس قسم کے واقعات سامنے اتے رہتے ہیں۔

ادھر فوجی حکام کی جانب سے پشاور میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں بدھ کے روز ڈیڑھ سو ٹرک ملبہ ہٹایا جبکہ پچاس متاثرہ خطرناک مکانات کو مہندم بھی کیا گیا۔

پشاور میں ہی وزیرِاعلٰی سرحد اکرم خان درّانی کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس میں بالاکوٹ میں موسم گرما سے پہلے قدرتی آفات سے محفوظ ماڈل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے متاثرین کے اس موقف کی تائید کی کہ انہیں ان کے مکانات خود تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے۔

66زلزلہ پروف سکول
بالاکوٹ میں پری فیبریکیٹڈ سٹیل کا سکول
66150 بچوں کا مدفن
چناری کے ایک سکول میں اب بھی بچے دفن ہیں
اسی بارے میں
خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک
19 November, 2005 | پاکستان
خیمے نہیں بلکہ ٹین کی چادریں
08 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد