BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 November, 2005, 19:26 GMT 00:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کاغان: معاوضوں میں فراڈ کا الزام

زلزلہ
اکثر متاثرین جو ایک گاؤں کے رہنے والے ہیں ایک ہی گاؤں میں رہنا چاہتے ہیں
کاغان کے بعض زلزلہ زدگان نے الزام لگایا ہے کہ وادی کے کچھ زمیندار حکام کی ملی بھگت سے کسانوں کے تباہ شدہ مکانوں کے معاوضے حاصل کر رہے ہیں۔

وادی کے ایک گاؤں گونجی نوری کے ساٹھ سال سے زائد عمر کے ایک بزرگ عزیز اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک طرف قدرت کے عذاب کی وجہ سے آنے والے زلزلے میں ان کا سب کچھ تباہ ہو گیا اور دوسری طرف ان کے گاؤں ڈھ جانے والے مکانوں کا معاوضہ زمیندار حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے بعض زمینداروں نے کسانوں کو زمین دی جس پر مکان کسانوں نے خود بنائے لیکن اب زمیندار اثر رسوخ استعمال کر کے اور فوجیوں کو کاغذات دکھا کر ان مکانوں کے معاوضے لے رہے ہیں۔

عزیز اکبر نے بتایا کہ حکومت فی کمرہ پچیس ہزار دے رہی ہے لیکن اس رقم سے تو ایک کھڑکی بھی نہیں بنتی۔

ان کا کہنا ہے کہ مزدور دو سو روپے روزانہ معاوضہ لیتا ہے تو اس رقم میں ایک کمرہ کہاں سے بن پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈھ جانے والے مکان کا سروے ہو جانے کے بعد تین دن سے روزانہ سو روپے خرچ کر کے مانسہرہ جا رہے ہیں لیکن انہیں اب تک معاوضہ نہیں مل سکا۔ روزانہ انہیں معاضے کے لیے اگلے روز آنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

گاؤں گونجی نوری کے چالیس سے زیادہ کسان خاندان اب شہزاد رائے کے امدادی ادارے زندگی ٹرسٹ کی قائم کردہ خیمہ بستی میں مقیم ہیں۔

دریائے کنہار کے بائیں کنارے بالاکوٹ میں قائم اس خیمہ بستی کے ایک اور رہائشی محمد پرویز نے بتایا کہ ان کا گاؤں پہاڑ پر ہے جہاں اب شدید سردی پڑ رہی ہے۔

محمد پرویز کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں کے لوگ جو آپس میں رشتے دار ہیں، محلہ بستی چاہتے تھے جو انہیں زندگی ٹرسٹ نے فراہم کی ہے۔

گلو کار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ساتھ ایک اور گلو کار ابرارالحق کے سہارا ٹرسٹ کے کارکن بھی خیمہ زن ہیں۔ انہوں نے بھی ایک خیمہ بستی آباد کی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دو گلو کاروں کے درمیان گلوکاری کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں کا مقابلہ بھی جاری ہے۔

اسی بارے میں
زلزلہ بطور پروڈکٹ
20 November, 2005 | پاکستان
’نمونیہ سب سے بڑا خطرہ ہے‘
20 November, 2005 | پاکستان
خیمےمیں آگ سےدو بچے ہلاک
19 November, 2005 | پاکستان
مصیبت کے موسم میں خوشی کا دن
19 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد