کراچی: آتشزدگی سےنو افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چھ بچوں سمیت نو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات اورنگی ٹاؤن کے علاقے اماں حوا گوٹھ کی کچی آبادی میں قائم جھونپڑیوں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سردی سے بچاؤ کے لیے جلائی گئی لکڑیوں کی آگ سے اٹھنے والی چنگاری نے دو جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے چھ بچوں سمیت نو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لالو، اس کی بیوی، تین بچے، کریماں اور اس کے چار کمسن بچے شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان اس علاقے میں قائم کچی آبادی میں رہائش پذیر تھا اور محنت مزدوری کرکے اپنی گزر بسر کرتا تھا۔ غریب طبقے سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کی تدفین کا انتظام بھی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے سے سردی کی سخت لہر آئی ہوئی ہے۔ جس سے بچاؤ کے لیے گیس ہیٹر اور انگیٹھیاں جلائی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں فیکٹری:آگ لگنے سے چھ ہلاک28 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||