خیمہ بستی میں آگ،3 بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی میں واقع ایک خیمے میں آگ لگنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر آباد کےگردونواح میں واقع گاؤں میں خیمہ بستی میں آگ لگنے کے اس واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں تین ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور عارضی طور پر قائم خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ خیمے میں آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق خیمے میں موجود خاندان سردی سے بچاؤ کے لیے لکڑیاں جلا رہا تھا کہ آگ لگ گئی جبکہ دوسری اطلاع کے مطابق آگ موم بتی سے لگی۔ اس سے قبل دسمبر میں مانسہرہ میں خیمے میں آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||