BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 January, 2006, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ: 2 بچیاں نمونیہ سے ہلاک

ہسپتالوں میں درجنوں مریض ایسے آ رہے ہیں جو سردی کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم زلزلہ زدگان کے کیمپ میں بدھ کی صبح دو نوزائیدہ بچیاں نمونیہ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

کیمپ منتظمین اور ڈاکٹروں کے مطابق کیمپ میں مقیم پانچ ہزار بچوں میں سردی کی وجہ سے نمونیہ کی شکایات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

ہلاک ہونے والی بچیاں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں واقع زلزلہ زدگان کے لیے بنائے گئے کیمپ کے ڈی بلاک کی نوشین بی بی اور ای بلاک کی ثانیہ شفیق ہیں۔ان کی عمریں بالترتیب تین اور نو ماہ تھی۔

نوشین بی بی کے والد مشکور نے جو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد سے تعلق رکھتے ہیں بتایا کہ منگل کی شب نوشین بی بی کو کیمپ ڈاکٹر نے شدید بخار کے بعد پمز ہسپتال بھجوایا جہاں اس کو معائنے کے بعد فارغ کر دیا گیا لیکن نوشین بی بی آج علی الصبح انتقال کر گئی۔ جبکہ نو ماہ کی ثانیہ شفیق ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی۔

کیمپ کے ڈاکٹرعلی عمران ہاشمی کے مطابق روزانہ ایک سو کے لگ بھگ نمونیہ میں مبتلا بچوں کو لایا جا رہا ہے۔ان کے مطابق کیمپ میں مقیم افراد میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بچوں کو سردی سے محفوظ رکھیں اور اپنے خیموں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں مقیم افراد خصوصاً بچوں کو گرم رکھنے کے لیے سوئیٹر اور جرابیں مہیا کی جا رہی ہیں مگر بچوں کے والدین اس بات سے لاپرواہی برت رہے ہیں کہ انہیں بچوں کو سردی سے بچانا ہے۔

اسی بارے میں
امدادی پروازیں پھر سے شروع
29 November, 2005 | پاکستان
برفباری میں کھاد کی تقسیم
29 November, 2005 | پاکستان
خیمہ بستیاں مارچ 2006 تک ختم
28 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد