زلزلے کے بعد اب بیماریوں کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیسا کہ خدشہ تھا زلزلہ زدہ علاقوں میں سردی، مستقل بارش اور ٹھنڈک میں شدید اضافے کی وجہ سے بہت سارے ایسے امراض پھیلنا شروع ہو گئے ہیں جن کا براہ راست تعلق سردی سے ہے۔ ان میں سر فہرست نمونیا ہے۔ عباس انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفر آباد میں بہت سارے بچے، بوڑھے جوان داخل ہیں جو نمونیا، ہائیپوتھرمیا اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے گاؤں میں بہت سے ایسے بیمار بچے ہیں جن کو ہسپتال تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ رفیق نے کہا کہ ان بیماریوں کی وجہ سے بچّے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ رفیق نے بتایا کہ ان کا چار ماہ کا بچہ اور بیوی بھی بیمار ہیں لیکن وہ انہیں نہیں لا سکتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سات سالہ بیٹی خضراء کو کندھے پر اٹھا کر اور تین گاڑیاں تبدیل کر کے چکوٹھی سے مظفرآباد لائے ہیں۔ شگفتہ اٹھ مقاماں سے اپنے بچے ندیم کے ساتھ آئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی زلزلے سے ہلاک ہو گئے تھے اور اب ان کا دوسرا بیٹا بیمار ہے۔ انسٹٹیوٹ میں ڈاکٹر بشیر الرحمٰان نے بتایا کہ شدید سردی کی وجہ سے وہ علاقے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں جو پانچ ہزار فٹ سے بلندی پر واقع ہیں۔ ڈاکٹر بشیر نے بتایا کہ سردی سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینٹ سردی نہیں روک پا رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارے میں ہر روز ایک سو سے ڈیڑھ سے کے قریب مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو لایا جاتا ہے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیلڈ ہسپتال میں ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی نمونیا کا شکار ہے اور دونوں وادی نیلم سے چار روز میں اس ہسپتال میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے آغاز کے وقت ان کی بیٹی کی طبعیت اتنی خراب نہیں تھی۔
ہسپتال میں موجود شکیلہ نے بتایا کہ ان کا چند ماہ کا بچہ سردی سے بیمار ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عارضی رہائشگاہ جس میں وہ رہ رہی تھیں وہاں بستر کے نیچے سے زمین ٹھنڈی تھی جس سے بچے کو سردی لگی۔ | اسی بارے میں ’نمونیہ سب سے بڑا خطرہ ہے‘20 November, 2005 | پاکستان ناران میں برفباری، نئی مصیبتیں25 November, 2005 | پاکستان برفباری اور بارش نے خطرہ بڑھا دیا27 November, 2005 | پاکستان امدادی پروازیں پھر سے شروع29 November, 2005 | پاکستان ناران میں کسانوں کو مشکلات25 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||