BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 November, 2005, 19:45 GMT 00:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برفباری اور بارش نے خطرہ بڑھا دیا

 برفباری اور بارش
پیر چناسی کی چوٹیوں اور ضلع باغ اور نیلم کے مچھیارہ نیشنل پارک کے پہاڑوں پر اتوار کی برفباری خطرے کی علامت بن گئی ہے
پاکستان میں آٹھ اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بلند مقامات پر پہلی بار برفباری ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور صوبۂ سرحد کے کئی متاثرہ علاقوں میں بارشیں بھی ہوتی رہیں جن سے امدادی کاموں میں رکاوٹ اور اموات میں مزید اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

زلزلے کے دوسرے ہی دن متاثرہ علاقوں میں نہایت بلند پہاڑوں پر صرف ایک روز تھوڑی سی برف پڑی تھی لیکن مظفرآباد کے آس پاس پیر چناسی کی چوٹیوں اور ضلع باغ اور نیلم کے مچھیارہ نیشنل پارک کے پہاڑوں پر اتوار کی برفباری سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کے لیے ایک بار پھر شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق برفباری کے ساتھ ساتھ مظفرآباد، نیلم وادی اور صوبۂ سرحد میں مانسہرہ اور بالاکوٹ میں آج سارا دن بارش بھی ہوتی رہی۔

محکمۂ موسمیات کی پیشنگوئیوں کے مطابق اگر موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو فضائی اور زمینی دونوں ذرائع سے امدادی کاموں اور سامان کی ترسیل میں لازماً خلل پڑے گا جس سے اموات کی تعداد بڑھنے کا بھی خطرہ ہے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دیہی ترقی کے وزیر اور کشمیری کابینہ کی امدادی کمیٹی کے رکن راجہ نصیر خان کے مطابق موسم کی شدت زلزلے سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔

دوسری جانب وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے نہ صرف آج دن کے زیادہ تر حصے میں امدادی پروازیں معطل رہیں بلکہ خود مظفرآباد میں قائم امدادی کیمپوں میں بھی حالات مزید ابتر ہوئے ہیں جبکہ درجۂ حرارت بھی خاصا کم ہوگیا ہے۔

شہر میں دریائے نیلم کے کنارے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیلڈ اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بی بی سی کو بتایا کہ بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو سردی میں اضافے سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

اسی فیلڈ اسپتال میں موجود کوئٹہ سے آئی ہوئی امراض نسواں کی ماہر ڈاکٹر عابدہ پروین کے مطابق سردی خواتین کو بھی بری طرح متاثر کرے گی۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اتوار کو پہاڑوں پر ہونے والی برفباری دراصل ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری کا باقاعدہ آغاز ہے جس میں مارچ کے آخر اور اپریل کی ابتداء تک اضافہ ہی ہوتا رہے گا۔

ایسے میں متاثرہ علاقوں کے بلند مقامات اور تمام متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا دینے کے وفاقی ریلیف کمشنر میجر جنرل فاروق خان سمیت فوج اور مشرف حکومت کے بلند دعووں پر سوالیہ نشانات لگادیے ہیں۔

اسی بارے میں
زلزلہ زدگان کے لیے عارضی گھر
06 November, 2005 | پاکستان
فوج نے تاخیر کی: اے آر ڈی
31 October, 2005 | پاکستان
ہرجیت سنگھ کا موبائل کلینک
26 October, 2005 | پاکستان
خیمہ بستی منتقلی پر تناؤ
22 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد