BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 November, 2005, 07:38 GMT 12:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امدادی کام کے ساتھ عقائد کی تبلیغ

زلزلے کے متاثرین دعاء کرتے ہوئے
زلزلے کے متاثرین دعاء کرتے ہوئے
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مذہبی تنظیموں نے اب امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے عقائد کے مطابق تبلیغ شروع کردی ہے اور ان کا زلزلہ زدگان پر زور ہے کہ وہ مکانوں کے ساتھ ساتھ مساجد بھی تعمیر کریں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مذہبی تنظیموں نے آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے فوری بعد بڑے منظم انداز میں امدادی کام کیے اور بعض پابندی عائد کردہ اور زیرنگرانی جہادی تنظیموں کے ’مجاہدین‘ نے انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو امداد پہنچائی۔

لیکن اب چھ ہفتے گزر جانے کے بعد ان تنظیموں کا زور اسلام کی اپنے اپنے مکاتب فکر کے مطابق تبلیغ کرنے پر ہے تاکہ وہ زیادہ زیادہ اپنے ہم خیال پیدا کرسکیں۔

بالا کوٹ شہر میں زمیں بوس تھانے کے قریب سڑک کنارے واقع الرشید ٹرسٹ کا کیمپ ہے۔ اس کیمپ میں روزانہ صبح کے وقت وعظ ہوتا ہے۔ مذہبی تنظیموں کے علماء باضابطہ طور پر تقریریں کرتے ہیں اور لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ دنیا سے زیادہ آخرت کی فکر کریں۔

الرشید ٹرسٹ کے وعظ کرنے والوں نے کہا: ’مسلمانوں، دیکھو تمہارے باپ داداؤں نے جو مکان بنائے تھے وہ پلک جھپک میں تباہ ہوگئے اور اس میں بھی خدا کی کوئی بھلائی ہوگی۔‘

ایک موقع پر ایک خطیب نے کہا کہ ’آپ کو اپنے مکان بنانے کی فکر تو ہے لیکن کیا کسی کو مساجد بنانے کی بھی کوئی فکر ہے؟‘ ان کے مطابق اللہ لوگ تعالیٰ کے عذاب یعنی زلزلے سے سبق سیکھیں اور مستقبل کے عذاب سے بچنے کے لیے مساجد کی تعمیر سمیت دینی کاموں کے لیے جانی اور مالی صدقہ دیں۔

جماعت اسلامی کی الخدمت ٹرسٹ ہو یا جماعتِ دعوۃ، ان کے کیمپوں میں جہاں وعظ ہوتے ہیں وہاں دینی تعلیم کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

ان تنظیموں کے رضا کاروں کا متاثرین پر زور ہے کہ وہ پابندی کے ساتھ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو پابندی کے ساتھ قرآنی تعلیمات بھی دیں تاکہ وہ اپنی آخرت بہتر کر سکیں۔

ایک سکاؤٹس رضاکار نے، جو الرشید ٹرسٹ کے قریب ایک اور کیمپ کے قریب کھڑے تھے، کہا کہ وہ بھی مسلمان ہیں لیکن اس مصیبت کی گھڑی میں رفاحی کاموں کو اپنے سیاسی یا مذہبی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

66امداد کے دہرے میعار
صدر مشرف کے انٹرویو کی ویڈیو
66’رشوت کہاں سےلاؤں‘
فوجی اور پٹواری رشوت مانگتے ہیں: سابق فوجی
66عمران خان بتاتے ہیں
’قرضوں کی پیشکش کیوں مسترد کی جائے؟
اسی بارے میں
جستی چادروں کے گھر
22 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد