BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 October, 2005, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیش محمد کا ہونے پر 5 افرادگرفتار

ماں بیٹا
زلزلے سے متاثرہ ان ماؤں اور بچوں کا کیا ہو گا جن کا کوئی نہیں بچا
کراچی میں پولیس نے زلزلے کے متاثر لوگوں کے لیے چندہ جمع کرنے والی پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کی تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے ہے۔

ناظم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب تراویح کے وقت انہیں مخبر نے اطلاع دی کہ الرحمت ٹرسٹ کے نام سے کچھ لوگ زلزلے زدگان کی لیے چندہ جمع کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اے ایس آئی ندیم کے مطابق پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت خرم، اسلم پرویز، اعظم، اسماعیل اور عارف کے طور پر ہوئی۔ ان کی عمریں اکیس سے پچاس برس کے درمیان بیان کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زلزلہ زدگان کی آڑ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ان سے چندے کی کتابیں اور ساڑہ چارسو روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ کسی نے ان کی شکایت نہیں کی پولیس نے کارروائی اپنے طور کی ہے اور گرفتار شدگان پر اس سے قبل کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

کراچی کے گلبہار کے علاقے کے رہائشی ان افراد پر پولیس نے انسداد دہشت گردی کے ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں کچھ کالعدم تنظیموں میں متاثرین کی مدد کے لیے کیمپ قائم کیے ہیں اور صدر پرویز مشرف نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جہادی تنظیموں کو امدادی سرگرمیوں سے روکا نہیں جاسکتا مگر انہیں پھر متحرک ہونے نہیں دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جہادی تنظیمیں زلزلے کی صورتحال میں امدادی کام کے ذریعے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اسی بارے میں
جب کوئی احساس ہی نہ رہے
28 October, 2005 | پاکستان
’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘
28 October, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد