مظفرآباد سمیت کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے علاوہ پاکستان کے کچھ شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تا حال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مظفر آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ذوالفقارعلی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے رات دو بجکر بتیس منٹ کے قریب محسوس کیے گئے جن کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے راوالپنڈی اور پشاور تک محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور سے بی بی سی کے نامہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی نے بتایا ہے کہ پشاور میں زلزلے کا ایک جھٹکا بہت شدید تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے بعد لوگوں ڈر کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق اگر جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب آنے والا زلزلہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے تباہ حال علاقوں مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان میں بھی آیا ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہوگا کہ وہاں لوگوں کی مصیبت اور پریشانی میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ پانچ تھی۔ |
اسی بارے میں جہادی تنظیمیں زلزلے کے خلاف ’جہاد‘ میں مصروف27 October, 2005 | پاکستان مزید 34 زخمیوں کی کراچی منتقلی 26 October, 2005 | پاکستان الائی میں سردی، انخلاء متنازع27 October, 2005 | پاکستان ’یہیں اپنی زندگیاں دوبارہ بنائیں گے‘28 October, 2005 | پاکستان زلزلے نے مجھ کیا کیا چھین لیا؟ 28 October, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||