محسود کی میت وانا روانہ: اطلاعات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شمال علاقے ژوب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکام نے رات گئے جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان کمانڈر عبداللہ محسود کی لاش وانا انتظامیہ کے حوالے کرکے وانا روانہ کر دی ہے۔ محسود کے گرفتار ہونے والے ان کے ساتھی کوتفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ عبداللہ محسود نے منگل کے روز ژوب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں خود کوبم سے اڑا دیا تھا۔ عبداللہ محسود کی لاش کو وانا انتظامیہ کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جو رات گئے تحصیلدار فاروق محمد انور کی قیادت میں وانا سے رات گئے ژوب پہنچے تھے۔ محسود کے قریبی ساتھی عبدالرحمان محسود کوگرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ژوب میں انتظامی آفیسران سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ ہو سکی کیونکہ کوئی بھی بات کرنے کے لیے تیار نہ تھا۔ اس سے قبل عبداللہ محسود کی لاش کئی گھنٹے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی رہی لیکن ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کا پوسٹمارٹم نہ ہوسکا۔ ژوب کے مقامی صحافی رفیق مندوخیل نے بتایا کہ بم دھماکہ سے عبداللہ محسود کا پیٹ پھٹ چکا تھا جبکہ ایک آنکھ کوبھی نقصان پہنچا تھا۔ واضع رہے کہ عبداللہ محسو دنے کل صبح ژوب میں جمعیت علماءاسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ ایوب کے مہمان خانے میں اس وقت آپنے آپ کوبم سے اڑا دیا تھا۔ سیکورٹی دستوں نے ان کے ساتھی عبدالرحمان محسود کے علاوہ شیخ ایوب کے بھائی اعظم اور ان کے بھتیجے شمشیرخان کو گرفتار کر لیا جو اِس قت ژوب تھانہ میں بند ہیں۔ واقعہ کے بارے میں شیخ ایوب کے ایک رشتہ دارشیخ عالم مندوخیل نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ لوگ عبداللہ محسود کونہیں جانتے تھے کیونکہ وہ رات گئے ان کے گھرمہمان کے طورپرآئے تھے اوران لوگوں نے پشتون روایات کے تحت انہیں آپنے مہمان خانے میں ٹھہرایا تھا۔ شیخ عالم کے مطابق واقعہ میں گرفتارہونے والے ان کے رشتہ دار سے جو ژوب پولیس لاک اپ میں بند ہیں ملاقا ت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیرمولانا محمد خان شیرانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ شیخ ایوب کا جمعیت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن شیخ عالم کے مطابق شیخ ایوب ابھی تک جمعیت کے ضلعی جنرل سیکریٹری ہیں اور آج کوئٹہ میں ہونے والے جمعیت علماءاسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو ہیں۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سطح پر کئی عرصے سے دو دھڑوں میں اختلافات چلے آرہے ہیں جس میں مولانامحمد خان شیرانی کی دھڑے کواقتدار پسند اورسابق صوبائی وزیرمولانا عصمت اللہ کے دھڑے طالبان حمایتی تصورکیے جاتے ہیں اورشیخ ایوب کاتعلق بھی اس دھڑے سے بتایاگیاہے جومولانا محمدخان شیرانی کے خلاف ہے۔ | اسی بارے میں ’وزیرستان، طالبان کا گڑھ‘26 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایک پیچیدہ اور گنجلک مسئلہ24 December, 2005 | پاکستان ’میں جنت میں تھا‘ عبداللہ محسود17 June, 2005 | پاکستان عبداللہ محسود زندہ ہیں: ترجمان 17 March, 2005 | پاکستان ’امن معاہدے میں شامل نہیں ہیں‘09 February, 2005 | پاکستان عبداللہ: سر کی قیمت پچاس لاکھ 17 December, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||