BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 March, 2005, 07:44 GMT 12:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبداللہ محسود زندہ ہیں: ترجمان

عبداللہ محسود
صدر مشرف نے کہا تھا ہو سکتا ہے عبداللہ محسود مارے گئے ہوں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکومت کو دو چینی انجینئروں کے اغوا میں مطلوب جنگجو عبداللہ محسود کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ صحیح سلامت اور زندہ ہیں۔

عبداللہ محسود نے اپنے ترجمان محمد یوسف کی تعیناتی کا اعلان بی بی سی اردو سروس سے اپنے گزشتہ انٹرویو میں کیا تھا۔

آج کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے ان افواہوں کی تردید کی کہ عبداللہ کسی فوجی کارروائی میں زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ زخمی بھی نہیں ہوئے ہیں۔

ان افواہوں کے بارے میں یوسف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت یا بقول ان کے شرپسند عناصر کی کارستانی ہوسکتی ہے جو اس سے اپنا کوئی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہونگے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور جہاد کا دروازہ کھلا رہے گا۔

محمد یوسف کے مطابق ترجمان کی تقرری کا مقصد عبداللہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ کسی نامعلوم شخص نے چند صحافیوں کو گزشتہ دنوں ٹیلیفون کرکے عبداللہ محسود کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس کی تصدیق سرکاری سطح پر بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے۔

بی بی سی سے ایک انٹرویو میں صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز عبداللہ محسود کے بارے میں کہا کہ ’ہم یہ تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا وہ زندہ ہے یا مردہ کیونکہ ہمیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ وہ شاید ہلاک ہوگیا ہو۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد