اُم حسان اور بیٹیوں کا ریمانڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لال مسجد کے زیر حراست خطیب مولانا عبدالعزیز کی بیوی اور دو بیٹیوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ اُم حسان اور ان کی بیٹیوں طیبہ دعا اور عصمہ عزیز کا جسمانی ریمانڈ تھانہ آبپارہ میں تین جولائی کو درج ہونے والے ایک مقدمے میں دیا گیا، جو رینجرز کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے سے متعلق ہے۔ مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے سات دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ عدالت کے جج سخی محمد کہوٹ نے طیبہ دعا اور عصمہ عزیز کی درخواست برائے ضمانت کی سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس نے اسی مقدمے میں جامعہ فریدیہ کے ایک استاد محمد افضل کو گرفتار کر کے اسی عدالت سے ان کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ مولانا عبدالعزیز کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت میں اپنے مؤکل کی تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس روز یہ واقعہ ہوا اس وقت ان کے
انہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، لہذا ان کے مؤکل کی بھی ضمانت منظور کر لی جائے۔ وکیل استغاثہ نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کے باقی ملزمان نے مولانا عبدالعزیز کے حکم پر بارہ کہو بازار میں سرعام سی ڈیز جلائیں تھیں۔ عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ جمعرات تک محفوظ کر لیا۔ حشمت حبیب نے چینی باشندوں کے اغواء کے مقدمے میں طیبہ دعا کی ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ اس مقدمے میں ان کی مؤکلہ کا نام نہیں ہے اور پولیس نے انہیں ناجائز طور پر اس مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بجھوا دیا ہے۔ مولانا عبدالعزیز کوتھانہ آبپارہ کے اسی مقدمے میں جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں ’رپورٹ بلاجواز دعوؤں کا اعادہ ہے‘ 18 July, 2007 | پاکستان لال مسجد:134 طلباء ریمانڈ پر17 July, 2007 | پاکستان ’مسجد میں پتے کھا کھا کر گزارا کیا‘12 July, 2007 | پاکستان جنرل مشرف کے لیے ایک نئی جنگ؟12 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||