بلوچستان سیلاب: 156 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے تاحال متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں صرف نال اور جاؤ کے علاقے سے ایک سو چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ حکومت نے کل ایک سو چھپن افراد کے ہلاک ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ خضدار کی تحصیل نال سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اب تک باسٹھ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ سو کے لگ بھگ لوگ لاپتہ ہیں۔ نال سے دل مراد نامی شخص نے بتایا ہے کہ ان کے خاندان کے نو افراد سیلاب میں بہہ گئے ہیں جن میں سے اب تک صرف تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے بچ کر آنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ موقع پر تیس افراد نے ایک جگہ پر ہاتھوں کی زنجیر بنا لی تھی اور کہا تھا کہ اگر مریں گے تو اکٹھے اور جییں گے تو ایک ساتھ۔ جب سیلابی ریلے آئے تو دو افراد سلیم اور حکیم کے ہاتھ چھوٹ گئے تھے جو بچ گئے باقی کل ملا کر باون افراد تھے جن میں سے سینتالیس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ گل مراد نے بتایا کہ سیلابی ریلوں کے بارے میں اتنظامیہ نے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی تھی تاکہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوجاتے۔ ادھر آواران کے علاقے جاؤ سےرمضان نامی شخص نے بتایا ہے کہ پیر کو مزید چار لاشیں ملی ہیں اور اب تک کُل چونسٹھ لاشیں مل چکی ہیں۔ رمضان نے بتایا کہ جس مقام سے لاشیں ملی ہیں وہاں سے اب تک بو اٹھ رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس علاقے میں مذید لاشیں موجود ہیں۔
خضدار کے علاقے سے ہو کر نال کور (ندی) آواران کے علاقے جاؤ سے گزر کر ہنگول ندی میں جاتی ہے۔ جاؤ سے لوگوں نے بتایا ہے کہ جتنی لاشیں ملی ہیں ان تمام کا تعلق ان کے علاقے سے نہیں ہے۔ پسنی، تربت، قلات، جھل مگسی، گندھاوا، نصیرآباد، بولان، مچھ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور دیگر علاقوں سے سو سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صرف ایک سو چھپن افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان:امدادی کارروائیوں پر زور 08 July, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ڈیڑھ لاکھ افراد بےگھر07 July, 2007 | پاکستان طوفان سے زلزلے جتنا نقصان: مشرف07 July, 2007 | پاکستان سیلاب کے متاثرین، امداد کے منتظر07 July, 2007 | پاکستان بلوچستان: امدادی کارروائیاں، بیماریاں05 July, 2007 | پاکستان 200 سےزائدہلاک، سینکڑوں لاپتہ03 July, 2007 | پاکستان گیارہ لاکھ متاثرین، امداد کی اپیل نہیں02 July, 2007 | پاکستان بلوچستان کے سیلابی ریلے کی سندھ میں تباہی02 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||