پینشنروں کے مسائل پر از خود نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے ملک میں پینشنروں کو پیش آنے والے مسائل پر گورنر سٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان ٹیلی ویژن پر پینشنروں کے مسائل سے متعلق ایک پروگرام دیکھنے کے بعد اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئےگورنر سٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ پینشن کی تقسیم سےمتعلق مسائل کی تفصیلی رپورٹ بارہ جولائی تک عدالت میں جمع کرائے۔ نو مارچ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو عملی طور پر معطل کیے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال روزانہ اخباری تراشوں کی بنیاد پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف محکموں کےسربراہوں کو اپنے چیمبر میں بلاتے ہیں اور حالیہ دنوں میں راولپنڈی اسلام میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی سمیت درجنوں معاملات پر از خود نوٹس لیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جسٹس جاوید اقبال نے پی ٹی وی ورلڈ پر پینشنروں کے مسائل سے متعلق پروگرام دیکھنے کے بعد نوٹس لیا ہے۔اس پروگرام میں دکھایا گیا ہے کہ پینشنروں کو پینشن حاصل کرنے کے لیے رات تین چار بجے لائن میں لگنا پڑتا ہےاور ان میں کئی تو سارا دن لائن میں لگے رہنے کے بعد بھی پینشن حاصل نہیں کر پاتے۔ جسٹس جاوید اقبال نے اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو دس جولائی کو عدالت میں بلایا ہے۔ جسٹس اقبال نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین کو حکم جاری کیا کہ وہ اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں بنائے جائے والے انڈر پاس اور سڑکوں میں غیرمعیاری میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے جن علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں وہاں ماحول کی آلودگی کی وجہ سے گیسٹرو، ہیپاٹئٹس اور دمے جیسے مرض پھیل رہے ہیں۔ | اسی بارے میں فوجی پینشن، سویلین کھاتے میں09 May, 2006 | پاکستان ہائی کورٹ: کراچی تشدد کا نوٹس 26 May, 2007 | پاکستان سیکریٹری صحت پنجاب کی طلبی19 June, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ کا از خود نوٹس21 June, 2006 | پاکستان پتنگ بازی: عدالت کا ازخود نوٹس 05 January, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ:وفاقی سیکریٹری طلب20 April, 2007 | پاکستان سماعت ملتوی، صدر کو نوٹس19 April, 2007 | پاکستان دھمکیاں: سپریم کورٹ کا نوٹس31 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||