پتنگ بازی: عدالت کا ازخود نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی اور اس سے متعلق کاروبار کی اجازت دینے کا ازخود نوٹس لیا ہے اوراسے عدالتی ہدایت کی خلاف وزری قرار دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جناب رانا بھگوان داس ، جسٹس سید سعید اشہد اور جسٹس حامد مرزا پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کراچی میں پنجاب حکومت کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اورایڈوکیٹ جنرل کو بائیس جنوری کو طلب کیا ہے۔ جمعرات کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں پتنگ بازی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پتنگ کی ڈور سے بڑہتی ہلاکتوں کے بعد سپریم کورٹ نے دو سال پہلے پتنگ بازی ، اس کی فروخت اور اس کے بنانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کے لیے پنجاب کے گورنر نے تین آرڈیننس جاری کیے تھےجن کے تحت پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر گزشتہ روز یہ پابندی چوبیس جنوری سے دودن کے لیے ختم کردی گئی تھی جس کا سپریم کورٹ نےازخود نوٹس لیا ہے۔ | اسی بارے میں چھ سالہ پتنگ باز کی رہائی کا حکم26 January, 2006 | پاکستان پتنگ بازی کی مشروط اجازت10 February, 2006 | پاکستان سرحد: پتنگ بازی ناقابل ضمانت04 April, 2006 | پاکستان پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی ہلاک14 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||