BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 June, 2007, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرنل بلال کے قاتل کو پھانسی

پھانسی کا پھندہ
دو ہزار دو کے بعد سینٹرل جیل سکھر میں یہ پہلی پھانسی ہے۔ (فائل فوٹو)
سکھر کی سینٹرل جیل ون میں کرنل بلال قتل کیس میں سزایافتہ قیدی شہزادو منگی کو جمعرات کی صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دے دی گئی۔

مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ اور جیل ڈاکٹر کی موجودگی میں جیل عملے نے لیور کھینچ کر شہزادو منگی کو پھانسی دے دی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ملک الطاف اعوان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ قیدی شہزادو منگی کا بلیک وارنٹ پندرہ دن قبل موصول ہوچکا تھا۔

قیدی کی لاش ان کے بڑے بھائی شبیر منگی نے وصول کی۔ان کے ورثاء کی بڑی تعداد اس موقع پر جیل کے باہر موجود رہی۔ قیدی شہزادو منگی کے والد نبی بخش نے بی بی سی کو بتا یا ہے کہ انہوں نے کرنل بلال کے ورثاء سے معافی کے لیے انہوں نے آٹھ بار رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اعجازالحق کی معرفت وہ صلح کے لیے راضی ہوچکے تھے مگر اعجازالحق تھائی لینڈ دورے پر چلے گئے
اور ان کے پاس وقت بہت کم ہوگیا۔

دو ہزار دو کے بعد سینٹرل جیل سکھر میں یہ پہلی پھانسی ہوئی ہے۔

بیالیس سالہ قیدی شہزادو منگی کے ورثاء نے بدھ کے دن ان سے آخری ملاقات کی ۔ شہزادو منگی ضلع گھوٹکی کے رہائشی ہیں۔ انہیں کراچی کے بریگیڈ تھانہ حدود میں کرنل بلال قتل مقدمہ میں انیس سو اٹھانوے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے شہزادو منگی کو انیس سو ننانوے میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے پھانسی کی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔ صدر پاکستان کو بھی انہوں نے رحم کی اپیل کی مگر ان کی پھانسی کی سزا برقرار رہی۔

جیل حکام کے مطابق انیس اکتالیس میں بنی سکھر سینٹرل جیل میں اب تک دو سو تریسٹھ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
’موت کی سزا ختم کی جائے‘
25 January, 2007 | پاکستان
اٹک جیل میں دو کو پھانسی
13 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد