چار سگے بھائیوں کو پھانسی ہو گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان سنٹرل جیل میں چار سگے بھائیوں کو اپنے تین چچاؤں کو ان کے خاندان کے تیرہ افراد سمیت قتل کرنے کے جرم میں بیک وقت پھانسی لگا دی گئی ہے۔ موضع موہری پورہ تحصیل کبیر والہ ضلع خانیوال کے رہائشی محمد اکرم، خدا بخش، محمد اقبال اور محمد اصغر اور ان کے والد اللہ دتہ کو خاندانی زمین کے تنازعہ پر تیرہ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج خانیوال خالد میاں کی عدالت نے چھبیس جنوری سن دو ہزار میں تیرہ تیرہ بار موت کی سزا سنائی تھی۔ پھانسی پانے والے چاروں بھائیوں کے والد اللہ دتہ کچھ عرصہ قبل جیل میں انتقال کر گئے تھے۔
قتل کی اس واردات میں ہدایت اللہ اور ان کے تینوں بھائیوں کے خاندان کا ایک بھی فرد زندہ نہ بچ سکا جس کی وجہ سے علاقہ کے ایک معزز رانا شبیر کی فریاد پر پولیس نے تیرہ افراد کےقتل کی اس واردات کا پرچہ مقدمہ نمبر 1999/106 درج کیا۔ مقتول خاندان کو اہلیانِ علاقہ نے ان کی اس زمین میں دفن کیا جو اس سنگین واردات کی وجہ بنی تھی۔ اللہ دتہ اور ان کے تین بھائیوں میں 173 کنال موروثی زمین کا تنازعہ تھا۔ زمین کی تقسیم کے بعد اللہ دتہ اور ان کے بیٹوں کو یہ رنج تھا ہدایت اللہ نے باقی دو بھائیوں سے مل کر وہ چھ کنال رقبہ جو سب سے زیادہ قیمتی ہے اپنے پاس رکھ لیا ہے اور انہیں بنجر زمین ملی۔
مجرمان نے صدر مملکت کو رحم کی ایک اور اپیل کرتے ہوئے مقتولین کے ورثا سے صلح کے لیے وقت مانگا جس پرصدر مملکت نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے سیشن جج کے سامنے صلح کرنے کے لیے مجرمان کو مہلت دی۔ مقتولین کا پورا خاندان قتل ہو جانے کی وجہ سے وہ عدالت میں صلح کے لیے کسی کو بھی پیش نہ کرسکے جس کے بعد دوبارہ ان کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں سترہ اپریل دوہزار سات کو پھانسی لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جس پر عملدرآمد کرنے کیلئے لاہورسےجلاد جان مسیح کو ملتان بلایا گیا ۔ منگل وار کی علی الاصبح ساڑھے پانچ بجے چاروں بھائیوں کو بیک وقت پھانسی دے دی گئی۔ ملتان جیل کے پھانسی گھاٹ میں بیک وقت چھ لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا جاسکتا ہے۔ مجرمان سے سوموار کو خاندان کے پندرہ افراد نے آخری ملاقات کی۔ جیل حکام کے مطابق چاروں بھائیوں نے وصیت میں اپنے لواحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی سے بدلہ نہ لیں اور نہ ہی تیش میں آئیں۔ | اسی بارے میں جنسی زیادتی کے3 مجرموں کو پھانسی23 December, 2004 | پاکستان فیصل آباد میں چار افراد کو پھانسی29 June, 2006 | پاکستان سیالکوٹ میں پانچ افراد کو پھانسی12 July, 2006 | پاکستان اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو پھانسی18 July, 2006 | پاکستان پنجاب: دو دن میں سات پھانسیاں26 July, 2006 | پاکستان پنجاب: دو مقدمے پانچ کو پھانسی27 February, 2007 | پاکستان کالعدم تنظیم کے رکن کو پھانسی09 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||