اجتماعی زیادتی، دو مجرموں کو پھانسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون خالدہ بی بی اب سے تین مہینے پہلے کینسر کے باعث فوت ہو چکی ہیں۔ محمد عارف اور ذوالفقار احمد نامی دونوں افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خالدہ بی بی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ استغاثہ کے مطابق اس مقدمے میں ایک عورت سکینہ بی بی بھی ملوث تھی۔ اسی نے دس برس قبل خالدہ کو اپنی منہ بولی بہن بنانے کے بعد دھوکے سے اغواء کیا تھا۔ بعد میں محمد عارف اور ذوالفقار احمد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر خالدہ کو ایک اور شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔ خالدہ نے فرار ہو کر اس شخص کی قید سے نجات حاصل کی تھی۔ واقعے کے ایک برس بعد ہی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔ بعد میں ان کی اپیلیں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور ایوانِ صدر سے مسترد ہوگئیں۔ ادھرخالدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھیں اور کوئی تین مہنیے پہلے وہ انتقال کر گئیں۔ پھانسی سے قبل عدالت سے دونوں مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد خالدہ کے شوہر نے عدالت میں یہ بیان داخل کیا تھا کہ اس کی بیوی نے مرنے سے پہلے مجرمان کو بے گناہ قرار دے دیا تھا لہٰذا انہیں معاف کردیا جائے۔ عدالت نے یہ درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے قوانین کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کی معافی کے باوجود ملزمان کو معافی نہیں دی جاسکتی۔ پیر کےروز دونوں مجرمان سے ان کے اہلخانہ نے آخری ملاقات کی۔ منگل کو علی الصبح ایک سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں پھانسی کے بعد دونوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ | اسی بارے میں ’پاکستان پھانسیوں میں سب سے آگے‘27 April, 2007 | آس پاس چار سگے بھائیوں کو پھانسی ہو گئی17 April, 2007 | پاکستان پنجاب: دو مقدمے پانچ کو پھانسی27 February, 2007 | پاکستان ’موت کی سزا ختم کی جائے‘25 January, 2007 | پاکستان سیالکوٹ میں پانچ افراد کو پھانسی12 July, 2006 | پاکستان فیصل آباد میں چار افراد کو پھانسی29 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||