BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 January, 2007, 17:45 GMT 22:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پھانسی کا کھیل‘ جان لیوا ثابت ہوا

مبشر علی
’سوال یہ اٹھتا ہے کہ پر تشدد مناظر ٹی وی پر دکھائے بھی جانے چاہیں یا نہیں؟‘
ٹی وی پر معزول عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کا منظر دیکھنے کے بعد اس کی نقل کرتے ہوئے پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک نو سالہ بچہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

رحیم یار خان کے تھانہ اے ڈویژن میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فدا حسین نے محلہ قاضیاں کے مبشر علی کی ’پھانسی کے کھیل‘ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے نے گلے میں پھندا خود ڈالا تھا۔

مبشر علی اپنی بہن اور بھائی کے ساتھ مل کر کھیل رہے تھے۔ ان بچوں نے معزول عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کا منظر ٹی وی پر دیکھا تھا، جس میں بار بار ان کے گلے میں پھانسی کا پھندا پہناتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق چوتھی جماعت کے طالبعلم مبشر نے گھر کی چھت پر رکھی پیکنگ میں استعمال ہونے والی نائلون کی رسی کا پھندا بنا کر گلے میں ڈالا اور خود سے ایک برس بڑی اپنی بہن اور پانچ برس چھوٹے بھائی کے ساتھ صدام حسین کی پھانسی کا کھیل کھیلنے لگا۔

پھانسی ایسے دی گئی
 بچے نے اپنی ماں کو گلے میں پڑی نائیلون کی رسی دکھا کر کہا کہ صدام کو اس طرح پھانسی دی گئی ہے
صحافی عبدالخالق شاکر

مقامی صحافی عبداخالق شاکر نے کہا کہ بچے کے اہلخانہ نے انہیں بتایا کہ بچے نے اپنی ماں کو گلے میں پڑی نائلون کی رسی دکھا کر کہا کہ صدام کو اس طرح پھانسی دی گئی ہے۔

ان کے مطابق ماں بچےکو منع کرنے کے لیے اٹھی لیکن اس دوران سیڑھی پرکھڑے بچے کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر کر جھولنے لگا کیونکہ نائلون کی ڈوری کا ایک سرا سیڑھیوں کی گرِل سے بندھا ہوا تھا۔ موقع پر موجود ماں اور پھوپھی کے پہنچنے سے پہلے ہی مبشر دم توڑ گئے۔

مبشر کی نماز جنازہ اس سکول کے گراونڈ میں پڑھائی گئی جہاں وہ زیر تعلیم تھے۔ عید کے روز بچے کے گھر افسوس کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

اس بچے کی موت سے یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داریوں کے لحاظ سے کسی کو پھانسی دیئے جانے کے مناظر ٹی وی پر دکھائے جانا کیا ایک درست اقدام تھا؟

اسی بارے میں
بچوں نے پھانسی سے بچا لیا
07 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد