BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 June, 2007, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان صحافی پر رپورٹ طلب

ہائی کورٹ
عدالت نے صوبہ سرحد کےایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے
پشاور سے چند ماہ قبل لاپتہ ہونے والے افغان صحافی اور مصنف عبدالرحیم مسلم دوست کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ انکے مؤکل کو خفیہ ایجنسیوں نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ کے حوالے کردیا ہے جہاں وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔

اس کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کےجسٹس قائم جان اور جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل ایک بنچ کر رہا ہے۔ عبدالرحیم مسلم دوست کے وکیل فضل الہی نے بنچ کو بتایا کہ انکے مؤکل کو خفیہ ایجنسیوں نے پہلے پشاور میں پولیس کے حوالے کرنے کی کوشش کی تاکہ انکے خلاف کوئی مقدمہ دائر کیا جاسکے لیکن بقول انکے پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بعد خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نےعبدالرحیم مسلم دوست کو قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ کے حوالے کردیا جہاں وہ اب زیر حراست ہیں۔

لاپتہ شخص لقمان
لاپتہ افراد کےمعاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے

فضل الہی کا کہنا تھا کہ انکے مؤکل کے بھائی سید محمد نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے صوبہ سرحد کے ایڈشنل ایڈوکیٹ جنرل خوشدل خان کو یہ حکم جاری کردیا کہ وہ اگلی پیشی کے دوران اس سلسلے میں عدالت کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کر دیں۔

افغان صحافی نے القاعدہ اور طالبان سے تعلق رکھنے کے شبہ میں ڈھائی سال گوانتانامو بے میں گزارے تھے مگر انہیں گزشتہ سال رہا کردیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہوں نے’گوانتانامو کی شکستہ زنجیروں‘ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی جس میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

وہ چند ماہ قبل پشاور سے دوبارہ غائب ہو گئے تھے۔ انکے اہل خانہ کا الزام تھا کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نےگھر کے ساتھ واقع ایک مسجد سے اٹھا لیا تھا۔اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے انکی رہائی سے متعلق درخواست کو اس بنیاد پر خارج کر دیا تھا کہ لاپتہ افراد کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پہلے ہی سے ایک کیس زیر سماعت ہے، لہذا انکا نام بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کردیا جائے۔

شیرپاؤ’رابطہ کریں‘
لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں: آفتاب شیرپاؤ
اگلا مظاہرہ لاہور میں
لاپتہ افراد کے لیے مظاہروں کا نیا سلسلہ
لاپتہ افرادگمشدہ افراد واپس
سرحد میں آٹھ افراد رہا ہوئے: انسانی کمیشن
بے مثال مدد کی
مہمان بھارتی خاندانوں کی مدد کی: دفترخارجہ
اسی بارے میں
لاپتہ صحافی کی گھر واپسی
21 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد